ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں 1 جون تک کیلئے بڑھایا گیا لاک ڈاؤن، سی ایم نتیش کمار نے ٹویٹ کرکے دی جانکاری

بہار میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑھتے پھیلاؤ کے بیچ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا گیا ہے۔

  • Share this:
بہار میں 1 جون تک کیلئے بڑھایا گیا لاک ڈاؤن، سی ایم نتیش کمار نے ٹویٹ کرکے دی جانکاری
بہار میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑھتے پھیلاؤ کے بیچ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا گیا ہے۔

Bihar Lockdown Extend: بہار میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑھتے پھیلاؤ کے بیچ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا گیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار (Nitish Kumar) نے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کو لیکر اعلان کیا ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق بہار میں لاک ڈاؤن  (Lockdown) کو ابھی اور کچھ وقت کیلئے بڑھایا گیا ہے اور اس کی مدت اب ایک جون 2021 تک ہوگی۔ اس سے پہلے بہات کے کرائسز مینیجمنٹ گروپ کی میٹنگ میں ہی اس بات کو فیصلہ ہوا۔


بہار میں کووڈ۔19 کے خلاف چھڑی جنگ میں لاک ڈاؤن اور بڑھے گا یا نہیں، اس سوال پر خیال و مشورہ کرنے کیلئے سی ایم نتیش کمار کئی افسران سے رابطے کر چکے تھے۔ اتوار کی شام تک نتیش حکومت کے فیصلے کے آنے کے امکان تھے جسے پہلے نیوز 18  نے بتایا تھا۔ اتوار کو سی ایم نتیش کمار نے ٹویٹ کرکے لاک ڈاؤن میں توسعین کی جانکاری دی۔ 


لاک ڈاؤن کی توسیع کو لیکر سی ایم نتیش کمار کا ٹویٹ




کرائسز مینجمینٹ گروپ نے سی ایم نتیش کمار کو لاک ڈاؤن جاری رکھنے کی صلاح دی تھی۔  سی ایم نے کورونا کے خلاف متعدد محکموں جیسے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  صحت ، تعلیم اور دیہی ترقی کے عہدیداروں سے پالیسی کی سطح پر کورونا کے خلاف لڑائی کیلئے رائے طلب کی تھی اور بتایا گیا ہے کہ ان تمام محکموں نے لاک ڈاؤن کے حق میں اپنی رائے دی تھی۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: May 24, 2021 04:22 PM IST