ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کووڈ۔19: بہار میں کورونا وائرس سے پہلی موت، 38 سال کے شخص نے پٹنہ ایمس میں توڑا دم

بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بہار میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے۔ جبکہ ایک مریض اس کے انفیکشن کی وجہ سے دم توڑ چکا ہے۔ وہیں دوسرا مریض پٹنہ کے این ایم سی ایچ (NMCH) کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

  • Share this:
کووڈ۔19: بہار میں کورونا وائرس سے پہلی موت، 38 سال کے شخص نے پٹنہ ایمس میں توڑا دم
بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بہار میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے۔ جبکہ ایک مریض اس کے انفیکشن کی وجہ سے دم توڑ چکا ہے۔ وہیں دوسرا مریض پٹنہ کے این ایم سی ایچ (NMCH) کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بہار میں  مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے۔ جبکہ ایک مریض اس کے انفیکشن کی وجہ سے دم توڑ چکا ہے۔ وہیں دوسرا مریض  پٹنہ کے این ایم سی ایچ  (NMCH) کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔ پٹنہ کے ایمس میں (پٹنہ AIMS) میں مریض کی موت ہوگئی ہے۔ اس کی تصدیق بہار کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار اور پٹنہ ایمس کے ڈائریکٹر نے بھی کی  ہے۔


بہار میں کورونا سے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا  لیکن اس سنگین بیماری کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ مہلک کی شناخت سیف علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 38 سال تھی۔ معلومات کے مطابق سیف منگیر کا رہائشی تھا اور قطر میں کام کرتا تھا۔  اسپتال انتظامیہ نے NMCH میں داخل دوسرے مریض کا نام اور عمر بتانے سے  صاف طور پر انکار کردیا ہے۔ بتادیں کہ پورے ملک میں کوروناوائرس کا خوف بدستور جاری ہے اور ملک میں کورونا کے 300 سے زائد مریض پائے گئے ہیں۔


کورونا وائرس سے مہلک کی رپورٹ سنیچر یعنی ۲۱ مارچ کو مثبت آئی تھی جس کے بعد  دیر شام کو اس کی موت ہوگئی۔ بہار میں کورونا انفیکشن کے بعد موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ معلوم ہو کہ لوگ ملک بھر میں اس بیماری سے کافی ڈرے ہوئے ہیں۔ کوروناوائرس کو لیکر کئی  ریاستوں میں لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لئے  اتوار کو یعنی آج پورے ملک میں جنتا کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور لوگ اس کی حمایت کرتے ہوئے اپنے گھروں میں قید ہیں۔ تاہم بہار میں کورونا سے ہونے والی موت کے پہلے واقعہ نے محکمہ صحت کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔

First published: Mar 22, 2020 11:59 AM IST