ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Fights Back India:کورونا مریضوں کی مدد میں لگائے جائے گی Radhe فلم کی کمائی، میکرس نے لیا بڑا فیصلہ

سلمان خان (Salman Khan) کی فلم (Radhe : Your Most Wanted Bhai) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کورونا بحران سے جوجھ رہے لوگوں کی مدد میں فلم کی ساری کمائی لگانے کا فیصلہ سلمان خان اور فلمس زی انٹرپرائز نے کیا ہے۔

  • Share this:
Fights Back India:کورونا مریضوں کی مدد میں لگائے جائے گی Radhe فلم کی کمائی، میکرس نے لیا بڑا فیصلہ
سلمان خان (Salman Khan) کی فلم (Radhe : Your Most Wanted Bhai) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کورونا بحران سے جوجھ رہے لوگوں کی مدد میں فلم کی ساری کمائی لگانے کا فیصلہ سلمان خان اور فلمس زی انٹرپرائز نے کیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا بحران سے افرا فری مچی ہوئی ہے۔ آئے دن لوگ اس بیماری کی زد میں آتے جا رہے ہیں۔ اسپتال کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ بیڈ، دوائیں اور آکسیجن کی کمی سے ہر جانب کہرام مچا ہوا ہے۔ کئی لوگ مدد کیلئے آگے آرہے ہیں لیکن پورا نہیں ہو پا رہا ہے۔ اسی بیچ سلمان خان  (Salman Khan)  کی فلم (Radhe : Your Most Wanted Bhai) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کورونا بحران سے جوجھ رہے لوگوں کی مدد میں فلم کی ساری کمائی لگانے کا فیصلہ سلمان خان اور فلمس زی انٹرپرائز نے کیا ہے۔


فلم ساز کے مطابق ملک بیحد ہی مشکل بھرے حالات سے گزر رہا ہے اور ایک ذمے دار کارپوریٹ کے طور پر، زی کووڈ19  کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے کیلئے سبھی ضروری قدم اٹھانے کی سمت میں پرعزم ہے۔ ہم نہ صرف اپنی آڈینس کو  غیر معمولی انٹرٹینمنٹ ​​فراہم کرنے میں یقین نہیں کرتے ہیں بلکہ ملک بھر میں بامقصد اور مرکوز کوششیں کرنے کی سمت میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ فلم رادھے کی رلیز سے ہونے والی آمدنی کورونا وبا سے متاثر لوگوں کو راحت دینے کیلئے تمام تر سہولت میں مدد کرے گا۔


روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔ سلمان خان فلم کے ترجمان نے کہا کہ 'ہمیں اس عظیم اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے تاکہ ہم کوویڈ 19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں تھوڑا سا حصہ ڈال سکیں گے'۔


دونوں کمپنیوں نے اس وبا سے متاثر  روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔  سلمان خان  (Salman Khan)  فلم کے ترجمان نے کہا کہ 'ہمیں اس عظیم اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے تاکہ ہم کووڈ 19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں تھوڑا سا حصہ ڈال سکیں گے'۔

 



سلمان خان کی فلم رادھے عید کے موقع پر 13  مئی کو رلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے رلیز گانے ان دنوں دھمال مچا ہرے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 06, 2021 01:18 PM IST