ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سلمان خان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف کو ہوا کورونا، خود ہوئے آئیسولیٹ

اطلاعات کے مطابق، سلمان خان کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے دیگر اسٹاف کی بھی جانچ کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد سلمان خان کے اسٹاف میں سے دو دیگر کورونا مثبت پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خبر کے بعد سے اداکار سلمان خان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

  • Share this:
سلمان خان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف کو ہوا کورونا، خود ہوئے آئیسولیٹ
سلمان خان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف کو ہوا کورونا، خود ہوئے آئیسولیٹ

ممبئی۔ بالی ووڈ (Bollywood) اداکار سلمان خان (Salman Khan) کے ڈرائیور اور دو اسٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈرائیور اور اسٹاف کے بارے میں جانکاری ملنے کے بعد سلمان خان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ بتا دیں کہ سلمان خان ان دنوں کافی مصروف ہیں اور بگ باس-14 کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ایسے میں سلمان خان آنے والے کچھ ایپی سوڈ میں دکھائی دیں گے یا نہیں اس کے بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں مل سکی ہے۔


اطلاعات کے مطابق، سلمان خان کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے دیگر اسٹاف کی بھی جانچ کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد سلمان خان کے اسٹاف میں سے دو دیگر کورونا مثبت پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خبر کے بعد سے اداکار سلمان خان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ اس دوران سلمان خان کسی سے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ بتا دیں کہ لاک ڈاون کے بعد س ہی شوٹنگ پر روک لگا دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے بھلے ہی کم دکھائی دے رہے ہوں لیکن بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں اس وقت کورونا کے معاملے 17 لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کر چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کے 17 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں اور 46 ہزار 200 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔


کل کے اعداد وشمار کے مطابق، کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد  80,221 رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر اس معاملے میں چوٹی پر برقرار ہے، کیرالہ 69,399 فعال معاملات کے ساتھ دوسر نمبر پر ہے، دہلی، 42,004 فعال معاملات کے ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 26,296 معاملات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کرناٹک اب 25,146 معاملات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 19, 2020 11:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading