ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جاوید اختر نے کہا اب شاہین باغ اورجامعہ چھوڑ دو، سلمان خورشید نے شیئر کیا ویڈیو

اصل میں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ائرس کا قہر برپا پے۔ زیادہ تر لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ ایسے میں ان مظاہرین کو وہاں سے ہٹاکر ان کے گھرکوبھیجے جانے کو لیکر اپیل کی جارہی ہے۔ اسی کے مد نظر بااثر اور نامی ہستی مشہور نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذڑیے انہیں وہاں سے ہٹنے کو کہا ہے۔

  • Share this:
جاوید اختر نے کہا اب شاہین باغ اورجامعہ چھوڑ دو، سلمان خورشید نے شیئر کیا ویڈیو
جاوید اختر: فائل فوٹو

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف (CAA) دہلی کے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیرسٹی کے گیٹ نمبر سات پر نوجوانوں کو وہاں سے ہٹانے کو لیکر کئی طرح کی قواعد چل رہی ہیں۔ اصل میں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ائرس کا قہر برپا پے۔ زیادہ تر لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ ایسے میں ان مظاہرین کو وہاں سے ہٹاکر ان کے گھرکوبھیجے جانے کو لیکر اپیل کی جارہی ہے۔ اسی کے مد نظر بااثر اور نامی ہستی مشہور نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذڑیے انہیں وہاں سے ہٹنے کو کہا ہے۔

اس ویڈیو کو سینئر وکیلو کنگریس کیڈر سلمان خورشید نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں جاوید اختر یہ کہتے سنےجارہے ہیں کی ملک میں کئی مرتبہ بڑے۔بڑے دشمنوں نے حملہ کیا ہے لیکن ہر مرتبہ ملک کی قوم نے انہیں دھول چٹا دی ہے۔ کئی مرتبہ سرحد پر جوان آگے رہے ہیں لیکن اس دوران قوم پیچھے سے ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے لیکن اس مرتبہ جو دشمن ہمارے سامنے ہے اس کا سامنا ہمیں اپنے گھروں میں رہ کر ہی کرنا ہے۔ ایسے میں جو بھی نوجوان اور خواتین اپنے مطالبات کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی ہیں انہیں اٹھ جانا چاہئے۔ حالانکہ ان کی مانگیں جائز ہیں لیکن انہیں اس وکٹ گھڑی میں اپنے گھر جانا چاہئے۔



اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خورشید لکھتے ہیں انسانیت کے نام پر ایک سچے دوست کی جانب سے بولے گئے لفظ۔ حالانکہ اس پیغام پر بھی ٹویٹر پر لوگوں نے منفی کمینٹ ہی کئے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں نے جاوید اختر کو مطالبات کو جائز بتانے کو لیکر کوسا ہے۔
First published: Mar 22, 2020 10:08 AM IST