ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی اس سنگر کو ہوا کورونا وائرس ، لندن سے لوٹ کر 300 لوگوں کے ساتھ کی تھی پارٹی

بتایا جارہا ہے کہ سنگر کنیکا کپور 15 مارچ کو لندن سے لکھنؤ آئیں اور ایک ہائی پروفائل پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں کئی بڑے لیڈر اور جج سمیت تقریبا 300 لوگ شامل ہوئے تھے لیکن ابھی صرف کنیکا کپور ہی کورونا وائرس سے پازیٹو پائی گئی ہیں۔ حالانکہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پارٹی میں شامل ہر کوئی ڈرا ہوا ہے۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس سنگر کو ہوا کورونا وائرس ، لندن سے لوٹ کر 300 لوگوں کے ساتھ کی تھی پارٹی
کنیکا کپور، تصویر: انسٹاگرام

'بیبی ڈال میں سونے دی' اور 'چٹیا کلائیاں' جیسے سپر ہٹ گانے گانے والی کنیکا کپور کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹو پائی گئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عام لوگوں سے لیکر سلیبرٹیز تک ہر کوئی گھر میں رہنے کی اپیل کررہا ہے لیکن تازہ آرہی خبروں کی مانیں تو کنیکا ہندستان کی پہلی سلیبرٹی ہیں جواس وائرس کی زد میں آئی ہیں۔ سامنے آرہی رپورٹ کے مطابق کنیکا حال ہی میں لندن سے واپس لوٹی تھیں اور انہوں نے یہ بات چھپائی تھی۔


بتایا جارہا ہے کہ سنگر کنیکا کپور 15 مارچ کو لندن سے لکھنؤ آئیں اور ایک ہائی پروفائل پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں کئی بڑے لیڈر اور جج سمیت تقریبا 300 لوگ شامل ہوئے تھے لیکن ابھی صرف کنیکا کپور ہی کورونا وائرس سے پازیٹو پائی گئی ہیں۔ حالانکہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پارٹی میں شامل ہر کوئی ڈرا ہوا ہے۔



بتایا جارہا ہے کہ  بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور حال ہی میں کسی کام سے غیر ملک گئی تھیں اور جمعے کو ہی لکھنؤ واپس آئی ہیں۔ لکھنؤ کے مہانگر میں ان کی فیملی رہتی ہے۔ کوروناوائرس کی زد میں ایک اور سلیبریٹی آگئی ہیں۔ سنگر کنیکا کپور لکھنؤ میں کورونا پازیٹو پوئی گئی ہیں۔ انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔



 




View this post on Instagram




 

Hello everyone, For the past 4 days I have had signs of flu, I got myself tested and it came positive for Covid-19. My family and I are in complete quarantine now and following medical advice on how to move forward. Contact mapping of people I have been in touch with is underway aswell. I was scanned at the airport as per normal procedure 10days ago when I came back home, the symptoms have developed only 4 days ago. At this stage I would like to urge you all to practice self isolation and get tested if you have the signs. I am feeling ok, like a normal flu and a mild fever, however we need to be sensible citizens at this time and think of all around us. We can get through this without panic only if we listen to the experts and our local, state and central government directives. Wishing everyone good health. Jai Hind ! Take care, KK


A post shared by Kanika Kapoor (@kanik4kapoor) on Mar 20, 2020 at 1:22am PDT





اگر ریاستی وار اعدادوشمار کی بات کریں تو آندھراپردیش میں3، دہلی میں 12، ہریانہ میں 17، کرناٹک میں 15، کیرالہ میں 28، مہاراشٹر میں52، پنجاب میں 2، راجستھان میں 9، تملناڈو میں 3، تلنگانہ میں 16، جموں کشمیر میں 4، لداخ میں 10، اترپردیش میں 23، اتراکھنڈ میں 3، اوڈیشہ میں 2، گجرات میں 5، مغربی بنگال میں 2، چنڈی گڑھ میں 1، پوڈوچیری میں 1 اور چھتیس گڑھ میں ایک مریض سامنے آئے ہیں۔


بتادیں کہ یوپی میں جمعے کو 4 لوگ اس وائرس سے پازیٹو پائے گئے ہیں اور ان میں سے سنگر کنیکا ایک ہیں۔
First published: Mar 20, 2020 02:18 PM IST