ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنیل شیٹی کی عمارت کو بی ایم سی نے کیا سیل، کورونا کے بڑھتے معاملات کے سبب اٹھایا گیا قدم

کورونا کے سبب بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی (Suniel Shetty's Building Seal) کے جنوبی ممبئی واقع 'پرتھوی اپارٹمنٹس' کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کو عمارت کے باہر تعینات کیا جائے گا تاکہ کوئی باہر نہ آئے۔

  • Share this:
سنیل شیٹی کی عمارت کو بی ایم سی نے کیا سیل، کورونا کے بڑھتے معاملات کے سبب اٹھایا گیا قدم
سنیل شیٹی کی عمارت کو بی ایم سی نے کیا سیل، کورونا کے بڑھتے معاملات کے سبب اٹھایا گیا قدم

ممبئی: اداکار سنیل شیٹی جنوبی ممبئی کے الٹا ماونٹ روڈ میں واقع 'پرتھوی اپارٹمنٹس' نامی عمارت (Suniel Shetty's Building Seal) میں رہتے ہیں۔ بی ایم سی نے اس عمارت میں کورونا کے پانچ معاملات سامنے آنے کی وجہ سے اس کو سیل کردیا ہے۔ بی ایم سی کے اسسٹنٹ کمشنر پرشانت گائیکواڑ (ڈی وارڈ) نے بتایا کہ پرتھوی اپارٹمنٹس کو ہفتہ کے روز سیل کردیا گیا تھا اور لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن عمارت سیل ہونے کے بعد بھی لوگ آتے جاتے رہے۔


پرشانت گائیکواڑ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کووڈ ضابطے کی خلاف ورزی ہے اور اب سے ہم پولیس کو عمارت کے باہر تعینات کریں گے تاکہ عمارت کا ایک فرد بھی باہر نہ  جاسکے۔ اداکار سنیل شیٹی کا پورا کنبہ اس عمارت کی 18 ویں منزل پر رہتا ہے۔ بی ایم سی عہدیدار نے بتایا کہ سنیل شیٹی کا پورا کنبہ محفوظ ہے، ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوا ہے۔


اداکار سنیل شیٹی جنوبی ممبئی کے الٹا ماونٹ روڈ میں واقع 'پرتھوی اپارٹمنٹس' نامی عمارت (Suniel Shetty's Building Seal) میں رہتے ہیں۔


بی ایم سی کے مطابق، اگر کسی عمارت میں 5 کورونا کیسز پائے جاتے ہیں تو پھر اس عمارت کو مائیکرو کنٹینمنٹ ایریا قرار دے کر سیل کردیا جاتا ہے۔ ابھی تک ممبئی اور مہاراشٹر کو کورونا کی وبا سے مکمل راحت نہیں ملی  ہے اور ابھی بھی کئی اضلاع میں پابندی عائد ہے۔ ممبئی میں بھی لوگوں کو مکمل طور پر راحت نہیں دی گئی ہے پھر بھی لوگ لاپرواہی کے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8،535  تک پہنچ گئی ہے، ایک ہی دن میں 156 اموات ہوئیں جبکہ ممبئی میں ایک دن میں 558 نئے کیس آئے ہیں اور 15 اموات ہوچکی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2021 01:42 PM IST