ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بڑی خبر: تملناڈو میں نویں سے 12 ویں کلاس کے طلبا کیلئے 16 نومبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ رد

حکومت نے کہا، نویں سے 12 ویں کلاس تک کے لئے 16 نومبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ رد کیا جاتا ہے۔ حالات کا جائزہ کرتے ہوئے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں اعلان کیا جائے گا۔

  • Share this:
بڑی خبر: تملناڈو میں نویں سے 12 ویں کلاس کے طلبا کیلئے 16 نومبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ رد
نویں سے 12 ویں کلاس کے طلبا کیلئے 16 نومبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ رد

نئی دہلی: تملناڈو (Tamil Nadu) حکومت نے والدین کے ساتھ رائے مشورہ کرنے کے کچھ دن بعد جمعرات کو ریاست میں نویں کلاس سے 12 ویں کلاس تک کے لئے نومبر میں اسکول (School) کھونے کے اپنے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کہا کہ اسکول ابھی بند ہی رہیں گے۔


کالج اور یونیورسٹی صرف محققین کے لئے دسمبر سے کھلیں گے : ریاست میں 16 نومبر سے کالج بھی کھلنے والے تھے لیکن حکومت نے کہا کہ کالج اور یونیورسٹی صرف محققین (Researchers)، سائنس اور ٹکنالوجی کورس کے آخری سال کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لئے 2 دسمبر سے کھلیں گے۔


ہاسٹل بھی کھلیں گے

حکومت نے آفیشییل رلیز میں کہا، دیگر کورسز کے لئے کالج کھولنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹل صرف ان طلبا کے لئے کھولے جائیں گے جو اگلے ماہ سے پڑھائی پھر سے شروع کریں گے۔

کشمیر: بڈگام میں آگ کی خوفناک واردات، معروف شیعہ عالم آغا عبدالحسین کا رہائشی مکان تباہ، خود بھی زخمی


اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں اعلان ہونا باقی
ساتھ ہی حکومت نے کہا، نویں سے 12 ویں کلاس تک کے لئے 16 نومبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ رد کیا جاتا ہے۔ حالات کا جائزہ کرتے ہوئے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دہشت گردوں کی فہرست میں ممبئی حملے کے ماسٹرمائنڈ کا نام نہیں، ہندستان نے ظاہر کی ناراضگی

پٹرول اور ڈیزل کے دام مسلسل 40 ویں دن بھی مستحکم: یہاں جانیں اپنے شہر کی قیمتیں

ملک میں کورونا کے مصدقہ معاملے ستاسی لاکھ سے تجاوز کرگیے ہیں۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ذریعہ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چوالیس ہزار آٹھ سو اٹہتر نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ پانچ سو سینتالیس مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک ایک لاکھ اٹھائیس ہزار چھے سو اٹھاسی افراد کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں انچاس ہزار اناسی مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک اکیاسی لاکھ پندرہ ہزار پانچ سو اسی افراد کورونا کو مات دے چکے ہیں۔کورونا کے ایکٹو معاملوں میں بھی مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ ملک میں چار لاکھ چوراسی ہزار پانچ سوسینتالیس کورونا ایکٹو معاملے ہیں۔ ادھر آئی سی ایم آر کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں گیارہ لاکھ انتالیس ہزار دو سو تیس سیمپل کی جانچ کی گئی ہے۔اب تک بارہ کروڑ اکتیس لاکھ ایک ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اس مشہور اداکار کی خودکشی سے فلم انڈسٹری کو لگا بڑا صدمہ، سامنے آئی خودکشی کی یہ بڑی وجہ!
Published by: sana Naeem
First published: Nov 13, 2020 05:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading