ہوم » نیوز » وطن نامہ

پاکستان اور چین کے پہلوانوں کی شرکت پرفیصلہ کرے حکومت: برج بھوشن سنگھ کی اپیل

ایشیائی کشتی مقابلہ کےلئےبدھ کو یہاں منعقد پریس کانفرنس میں ہندوستانی کشتی فیڈریشن کےصدربرج بھوشن شرن سنگھ نےاس سلسلے میں پوچھے جانے پرکہا کہ چین اور پاکستان کے پہلوانوں کے حصہ لینے پر انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے،لیکن اس کےلئےدونوں ممالک کے وفودکو حکومت ہندکی ہری جھنڈی ملنےکی ضرورت ہے۔

  • Share this:
پاکستان اور چین کے پہلوانوں کی شرکت پرفیصلہ کرے حکومت: برج بھوشن سنگھ کی اپیل
پاکستان اور چین کے پہلوانوں کی شرکت پرفیصلہ کرے حکومت: برج بھوشن سنگھ کی اپیل۔ فائل فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی: چین میں پھیلےکورونا وائرس اورپاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی کے سبب ان ممالک کے پہلوانوں کی 18 سے 23 فروری تک اندرا گاندھی اسٹیڈیم کےکے ڈی جادھو ہال میں ہونے والی ایشین کشتی چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ انڈین کشتی فیڈریشن نےحکومت پرچھوڑ دیا ہے۔ چین باسكٹ بال یونین نے ملک میں پھیلےکورونا وائرس کی وجہ سے عورتوں کی باسكٹ بال یونین لیگ کو پیرکو ملتوی کردیا تھا۔ اس سے پہلے چین ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کو بھی ملتوی کردیا گیا تھا، جس کا انعقاد چین کے ہونان میں فروری کے آخرمیں ہونا تھا۔

چین میں پھیلے ہوئے وائرس کےخطرےکو دیکھتے ہوئےقزاقستان کی حکومت نےاپنےیہاں ہونے والے فیڈکپ ایشیا اوسنيا زون گروپ ایک ٹورنامنٹ کو تین ہفتے کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بنیادی طور: 4 سے 8 فروری تک چین کےڈونگگان میں منعقد ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن نے اسےقزاقستان منتقل کردیا تھا اور اب قزاقستان کی حکومت نے اپنے یہاں بین الاقوامی کھیلوں ٹورنامنٹوں کے انعقاد پر پابندی لگادی ہے۔


ہندوستانی کشتی فیڈریشن کےصدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اس سلسلے میں پوچھے جانے پرکہا کہ چین اور پاکستان کے پہلوانوں کےحصہ لینےپرانہیں کوئی پریشانی نہیں ہے،لیکن اس کےلئےدونوں ممالک کے وفودکو حکومت ہندکی ہری جھنڈی ملنےکی ضرورت ہے۔ فائل فوٹو
ہندوستانی کشتی فیڈریشن کےصدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اس سلسلے میں پوچھے جانے پرکہا کہ چین اور پاکستان کے پہلوانوں کےحصہ لینےپرانہیں کوئی پریشانی نہیں ہے،لیکن اس کےلئےدونوں ممالک کے وفودکو حکومت ہندکی ہری جھنڈی ملنےکی ضرورت ہے۔ فائل فوٹو


ایشیائی کشتی مقابلہ کے لئے بدھ کو یہاں منعقد پریس کانفرنس میں ہندوستانی کشتی فیڈریشن کےصدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اس سلسلے میں پوچھے جانے پرکہا کہ چین اور پاکستان کے پہلوانوں کےحصہ لینےپرانہیں کوئی پریشانی نہیں ہے،لیکن اس کےلئےدونوں ممالک کے وفودکو حکومت ہندکی ہری جھنڈی ملنےکی ضرورت ہے۔
First published: Feb 05, 2020 08:50 PM IST