ہوم » نیوز » معیشت

Alert! ایئر انڈیا نے 30 جون تک کینسل کی اس روٹ پر جانے والی سبھی فلائٹس

  • Share this:
Alert! ایئر انڈیا نے 30 جون تک کینسل کی اس روٹ پر جانے والی سبھی فلائٹس
علامتی تصویر

ایئر انڈیا نے چین کو جانے والی سبھی فلائٹس 30 جون تک روک دی ہیں۔ اس کی وجہ چین میں پھیل رہی خطرناک بیماری کورونا وائرس ہے۔ کورونا وائرک کا خطرہ اب صرف چین پر ہی نہیں بلکہ دنیا کے دوسرے ملکوں پر بھی منڈرا رہا ہے۔ اسی کی وجہ سے صرف ہندستان نے ہی نہیں اور بھی کئی ملکوں نے چین کیلئے آنے۔جانے والی فلائٹس روک دی ہیں۔


ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ شنگھائی اور ہانگ کانگ جانے والی اڑانیں 30 جون تک رد کردی گئی ہیں۔ بتادیں کہ ایئر انڈیا اور ہانگ کانگ کے بیچ ہر روز ایک فلائٹ جاتی ہے جبکہ دہلی سے شنگھائی کے بیچ ہفتے میں 6 مرتبہ اڑان ملتی ہے۔

ہانگ کانگ کے فلیگ کریئر کیتھے پیسیفک نے 20مارچ 2020 تک ہندستان آنے والی فلائٹس کی تعداد فی ہفتہ 49 سے گھٹاکر 36 کردی ہے۔ گھٹتی ٹریول مانگ کے درمیان فلائٹس میں ہر روز کی جارہی کٹوتی اس سے بالاترہے۔ چینی کیریئرس کی بات کریں تو شیندوںگ ایئر لائنس اور ایئر چائنا نے ہندستان آنے والی فلائٹس رد کردی ہیں۔ چائنا ساؤدرن نے بھی اپنی فلائٹس کی تعداد گھٹادی ہے۔

سنگاپور ایئر لائنز اور اس کے علاقائی کیریئر سلک ایئر نے بھی عارضی طور پر کووڈ۔19 کے چلتے گھٹتی مانگ کے مد نظر اپنے سبھی نیٹ ورک کی سروسز کم کردی ہیں۔ اسی کے چلتے سنگاپور ایئر لائنس کی ممبئی فلائٹ اور سلک ایئر کی کوچی کی فلائٹس کی تعداد بھی مارچ میں گھٹا دی گئی ہے۔

First published: Feb 21, 2020 09:30 AM IST