نئی دہلی: کوروناوائرس (Coronavirus) وبا کووڈ19 (COVID-19 Pandemic) کی وجہ سے سب سے زیادہ دھکا ایوی ایشن سیکٹر (Aviation Sector) کو لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک۔ایک کرکے مسلسل کئی کمپنیوں نے اپنی ورک فورس میں کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح کی دو بڑی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی تعداد میں کٹوتی کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس کے بعد سرکاری ایئر لائنس کمپنی ایئر انڈیا (Air India) نے جمعرات کے روز تقریبا 200 ملازمین کا کانٹریکٹ عارضی طور پر ختم کردیا ہے۔ اس میں ائیر انڈیا کے پائلٹ بھی شامل ہیں۔
کمپنی کے ایک سینئر افسر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اسی فہرست میں وہی ملازمین شامل ہیں جنھیں ریٹائرمنٹ کے بعد موقع دیا گیا تھا۔ وبائی (Pandemic)مرض کوروناوائرس (COVID-19) کی وجہ سے تمام گھریلو اور بین الاقوامی پسینجر فلائٹس 14 اپریل تک کوروناوائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں۔
سینئر افسر نے بتایا، 'چونکہ تقریبا سبھی طیارے گراؤنڈڈ ہیں۔ اس لئے گزشتہ ہفتے کمپنی کے روینیو میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ اسی کے مد نظر ایئر لائنس نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبی پھر موقع دیا گیا تھا ان کا کانٹریکٹ عارضی طور سے کینسل کر دیا جائے'۔
قطر ایئر ویز اپنے 40 فیصدی ملازمین کو نکالے گیمڈل ایسٹرن کیریئر قطر ایئر ویز نے بھی اپنے ملازمین کی تعداد میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس ایئر لائن کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ملازمین کی تعداد میں 40 فیصدی کٹوتی کی جائے گی۔ کھانے ، مشروبات ، خوردہ اور زمینی اسٹاف کی تعداد میں کتوتی کی جائے گی۔ کمپنی نے کہا کہ مسافروں کی تعداد میں کمی ہونے کے بعد کمپنی کی ریوینیو پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
برٹش ایئرویز 80 فیصد کمی کرے گی ورک فورساس کے علاوہ، برطانیہ ایئرویز نے بھی اپنے ملازمین کی تعداد میں 80 فیصدی تک کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ ایئرویز کے ذریعے دی گئی اس جانکاری کے مطابق یہ ایئر لائن کمپنی اپنے 36,000 ملازمین کو نکالے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔