ہوم » نیوز » معیشت

اکتوبر تک آسکتی ہے کوروناوائرس کی دوا! Pfizer CEO نے کہا۔ ہمارے پاس ہیں اس بات کے پختہ ثبوت

امریکہ کی بڑی دوا کمپنی فائزر (Pfizer) کے سی ای او CEO البرٹ بارلا (Albert Bourla) نے ٹائمس آف اسرائیل (The Times of Israel) کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ کوروناوائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے علاج کی دوا اس سال اکتوبر تک تیار ہوسکتی ہے۔

  • Share this:
اکتوبر تک آسکتی ہے کوروناوائرس کی دوا! Pfizer CEO نے کہا۔ ہمارے پاس ہیں اس بات کے پختہ ثبوت
علامتی تصویر

امریکہ کی بڑی دوا کمپنی فائزر (Pfizer) کے سی ای او CEO البرٹ بارلا (Albert Bourla) نے ٹائمس آف اسرائیل (The Times of Israel) کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ کوروناوائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے علاج کی دوا اس سال اکتوبر تک تیار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا، اگر چیزیں ٹھیک سے چلی تو ہمارے پاس اس بات کی پختہ ثبوت ہیں کہ اس سال اکتوبر کے آخر تک کووڈ19 (Covid-19) کی دوا ہوگی۔


فائزر جرمنی کمپنی بایوٹیک (Biotech) کے ساتھ مل کر یوروپ اور امریکہ میں دوا بننے پر کام کررہی ہے۔ کوروناوائرس کی دوا (coronavirus vaccine) بنانے میں مصروف ایک اور کمپنی نے بھی بھروسہ ظاہر کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک کوروناوائرس (Covid-19) کی دوا بازار میں آئے گی۔ 


یہ کمپنی ہے ایسٹریجینیکا (AstraZeneca)۔ یہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ساتھ مل کر کوروناوائرس ویکسین بنانے پر کام کررہی ہے۔ ایسٹریجینیکا (AstraZeneca) کے باس کا کہنا ہے کہ 2020  کے آخر تک اس وبا کی دوا بازار میں آجائے گی۔

ایسٹریجینیکا (AstraZeneca)  کے ہیڈ پاسکل ساریئیٹ نے کہا کئی لوگوں کو امید ہے کہ ان کے پاس دوا ہو۔ اس سال کے آخر تک دوا ہوگی۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوا کھوجنے کے لحاظ سے وقت تیزی سے نکل رہا ہے۔

دنیا بھر کی تقریبا 100  سے زیادہ لیب کوروناوائرس(Coronavirus Pandemic)   کی دوا تیار کرنے میں لگی ہیں۔ ان میں سے 10 لیب اپنی دوا کا کلینک ٹرائل کرا رہے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں 3.58  لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 50  لاکھ سے زیادہ لوگ کووڈ 19 سے متاثر ہیں۔

اکتوبر تملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) متاثرین کی تعداد ہرروز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جارہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنےسے مریضوں کی کُل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71,106 ہوگئی ہے۔
کورونا کی وجہ سے ، قومی دارالحکومت کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 16،281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 316 کی موت ہوچکی ہے ،جبکہ علاج کے بعد 7495 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کوویڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 15،562 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 960 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ ، 8003 افراد اس مرض سے ٹھیک ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
First published: May 29, 2020 04:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading