ہوم » نیوز » معیشت

بڑی خبر: ٹکٹ بک کرنے کا ہے پلان تو جان لیں حکومت کی Airlines کو دی یہ ہدایات: جاننا بیحد ضروری

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک فلائٹس شروع کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اس لئے ایئر لائنس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ گھریلو اور انٹرنیشنل (domestic and international)مسافر پرواز خدمات شروع کرنے پر سرکار کے فیصلہ لینے کے بعد ہی ٹکٹوں ( Flight Ticket) کی بکنگ کریں۔

  • Share this:

نئی دہلی: سرکاری ایئرلائن (Airlines) کمپنی ایئر انڈیا(Air India) نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نےچنندہ گھریلو اور بین الاقوامی  راستوں  (domestic and international routes)کیلئے بکنگ بالترتیب: 4 مئی اور 1 جون سے کھول دی ہے۔ اس پر شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک فلائٹس شروع کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اس لئے ایئر لائنس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ گھریلو اور انٹرنیشنل (domestic and international)مسافر پرواز خدمات شروع کرنے پر سرکار کے فیصلہ لینے کے بعد ہی ٹکٹوں ( Flight Ticket) کی بکنگ کریں۔

ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر دئے گئے نوٹیفکیشن میں سنیچر کو کہا گیا کہ عالمی صحت (global health) کی فکر کے مد نظر انہوں نے فی الحال تمام گھریلو پروازوں ( Domestic flight)  کیلئے 3مئی 2020 تک سفر کرنے اور تک تمام بین الاقوامی طیاروں (international flights) کے لئے 31 مئی تک بکنگ روکی ہے۔
شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہا ، ایئر لائنس کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس بارے میں حکومت کی طرف سے فیصلہ لینے کے بعد ہی اپنی بکنگ شروع کریں۔ اس سے پہلے دن میں ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ اس نے 4 مئی سے کچھ راستوں پر گھریلو پروازوں اور 1جون سے چنندہ بین الاقوامی پروازوں کے لئے بکنگ شروع کی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Apr 19, 2020 10:14 AM IST