ہوم » نیوز » معیشت

لاک ڈاؤن کابڑا اثر: برطانوی ایئرویز میں 12000 نوکریاں خطرے میں۔۔۔

کوروناوائرس (CoronaVirus) وبا کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں لاک ڈاؤن (Lockdown) کے سبب کئی کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایسے میں کچھ کمپنیوں میں نوکری میں کٹوتی کی جارہی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن کابڑا اثر: برطانوی ایئرویز میں 12000  نوکریاں خطرے میں۔۔۔
علامتی تصویر

کوروناوائرس (CoronaVirus) وبا کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں لاک ڈاؤن  (Lockdown) کے سبب کئی کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایسے میں کچھ کمپنیوں میں نوکری میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی ایئرویز میں بھی نوکری کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ایسا کہا جارہا کہ کمپنی میں 12000  نوکریاں خطرے میں ہیں۔


ایسا کہا جارہا ہے کہ برطانوی ایئرویز کے مالک نے منگل کو اس کے اشارے دئے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ کمپنی کو اس نقصان سے ابر پانے میں کافی وقت لگے گا۔


آپ کو بتادیں کہ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک31 ہزار 332کیس سامنے آچکے ہیں۔جن میں سے 1007 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 1897 کیس سامنے آئے ہیں اور73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ وہیں اب تک 7695 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ کورونا کے سب سے زیادہ مہاراشٹر۔گجرات میں نئے معاملے سامنے آرہے ہیں ۔


مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے سب سےزیادہ تبا ہی ہورہی ہیں۔۔ریاست میں متاثرین کی تعداد9318ہے۔یہ معاملے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں ۔اور مرنے والوں کی تعداد 400 کے پار ہے۔ کسی بھی دوسری ریاستو ں کے مقابلے سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں ہیں ۔۔
First published: Apr 28, 2020 10:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading