ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

10 کروڑ لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالےگی مودی حکومت

سی این بی سی آواز کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن(Finance Minister of India) ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ اس میں1.5 لاکھ کروڑ روپے کے راحت پیکیج کا اعلان ہوسکتا ہے۔ اس پیکیج کے تحت رقم براہ راست ملک کے 10 کروڑ غریب عوام کے کھاتے میں منتقل کی جاسکتی ہے۔

  • Share this:

ملک کی معیشت (Indian Economy) کو کورونا وائرس سے ہورہے نقصانس ے ابرنے کیلئےمودی حکومت 1.50 لاکھ کروڑ روپئے (19.6ارب ڈالر) کے ریلیف پیکج فار انڈسٹری (Relief Package for Industry) کا اعلان کرسکتی ہے۔ سی این بی سی این بی سی آواز کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق حکومت نے راحت پیکج کو آخری طور پر دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مسئلے پر وزیر اعؓم نریندر مودی، وزیر مالیات، (Finance Ministry) اور ریزرو بینک (RBI) کے درمیان اتفاق بن گیا ہے۔

کیا ہوگا اعلان: ذرائع کے مطابق حکومت ایوی ایشن انڈسٹری کو 12 ہزار کروڑ روپئے جا راحت پیکج دے سکتی ہے۔ اس کے علاوہ 1 اپریل سے شروع ہو رہی مالی سال 2020-21 کیلیئے قرض میں اضافہ کر سکتی ہے۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 7.8 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل بینک سے سرکاری سکیورٹیز خریدنے کو کہا گیا تھا حٓالانکہ مہ نگائی بڑھنے کے ڈر سے گزشتہ ایک دہائی سے آربی آئی نے ایسا نہین کیاہے۔ افسر نے کہا، آر بی آئی کو دنیا کے دیگر سینٹرل بینکوں کی طرح ہی خریدنا پڑے گا۔

سی این بی سی آواز کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن(Finance Minister of India) ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ اس میں1.5 لاکھ کروڑ روپے کے راحت پیکیج کا اعلان ہوسکتا ہے۔ اس پیکیج کے تحت رقم براہ راست ملک کے 10 کروڑ غریب عوام کے کھاتے میں منتقل کی جاسکتی ہے۔

First published: Mar 26, 2020 11:47 AM IST