ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حکومت کا بڑا تحفہ: 75 کروڑ لوگوں لوگ PDS سے ایک بار میں لے سکیں گے 6 ماہ کا راشن

رام ولاس پاسوان (Minister for Consumer Affairs, Food and Public Distribution) نے بدھ کو کہا کہ 75کروڑ بینیفیشیری پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم (Public Distribution System) کے تحت ایک بار میں 6 ماہ کا راشن لے سکتے ہیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلتے دیکھ کر لیا ہے۔

  • Share this:

رام ولاس پاسوان  (Minister for Consumer Affairs, Food and Public Distribution) نے بدھ کو کہا کہ 75کروڑ بینیفیشیری پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم  (Public Distribution System)  کے تحت ایک بار میں 6 ماہ کا راشن لے سکتے ہیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلتے دیکھ کر لیا ہے۔ فی الحال پی ڈی ایس (PDS) کے ذریعے بینیفیشیری  کو زیادہ سے زیادہ 2 ماہ کا راشن ایڈیوانس میں لینے کی سہولیت ہے۔ حالانکہ پنجاب حکومت پہلے سے ہی 6  کا راشن دے رہی ہے۔ انہوں نےکہا گوداموں میں کافی اناج ہے۔ ہم نے ریاستی حکومتوں اور مرکزی علاقوں کو غیربوں کو ایک مرتبہ میں 6 ماہ کا راشن بانٹنے کو کہا ہے۔

رام ولاس پاسوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے  یہ فیصلہ غریب عوام کو اناج کی کمی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ ایک مرتبہ میں زیادہ راشن لینے کی چھوٹ دئے جانے سے سینٹرل اسٹوریج پر پریشر کم ہوگا کیونکہ کچھ مقدار میں گیہوں کھلے میں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس 435 لاکھ ٹن کا سے زائد اناج ہے۔ اس میں 272.19لاکھ ٹن چاول، 162.79  ٹن گیہوں ہے۔

First published: Mar 18, 2020 09:44 PM IST