ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بڑی خبر: ہائی کورٹ کا پرائیویٹ اسکولوں کو بڑا حکم، کورونا وبا کے دوران  20 فیصد کم کریں ٹیوشن فیس

غور طلب ہے کہ شہر کے 145 نجی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اسکول فیس میں کمی کی درخواست کی کرتے ہوئے عرضی دائر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلاسز صرف آن لائن ہی چلائی جارہی ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: ہائی کورٹ کا پرائیویٹ اسکولوں کو بڑا حکم، کورونا وبا کے دوران  20 فیصد کم کریں ٹیوشن فیس
غور طلب ہے کہ شہر کے 145 نجی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اسکول فیس میں کمی کی درخواست کی کرتے ہوئے عرضی دائر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلاسز صرف آن لائن ہی چلائی جارہی ہیں۔

کولکاتہ ہائی کورٹ ( Calcutta High Court) مغربی بنگال کے کے 145 نجی اسکولوں (private schools) کو حکم دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس بحران کے دوران (COVID-19 pandemic) کم سے کم بیس (20) فیصد ٹیوشن فیس کم کرنے کی پیشکش کریں۔ اس کے ساتھ ہی کہا کہ سہولیات کے استعمال کیلئے غیر ضروری فیس کی اجازت نہیں ہوگی۔ غور طلب ہے کہ شہر کے 145 نجی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اسکول فیس میں کمی کی درخواست کی کرتے ہوئے عرضی دائر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلاسز صرف آن لائن ہی چلائی جارہی ہیں۔


عدالت نے حکم دیا کہ مالی سال 2020-21 میں فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور اپریل 2020 سے جب تک اسکول دوبارہ مکمل طور پر روایتی طریقے سے کھل نہیں جاتے تب تک تمام 145 اسکولوں میں کم از کم 20 فیصد فیس میں کمی کرنے کی پیشکش کریں گے۔


یہ فیصلہ جسٹس سنجیب بینرجی اور جسٹس موسمی بھٹاچاریہ کی بنچ نے دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ وہ اس درخواست پر 7 دسمبر 2020 کو دوبارہ سماعت کرے گی۔ اس سے پہلے عدالت ہدایات کی تعمیل میں پیشرفت پر نظر رکھے گی۔


کب کھلیں گے اسکول
فیس کم کرنے کے حکم کے علاوہ اسکول کھنے کی بات کرین تو ان لاک 5.0 کی گائیڈ لائنس میں پندرہ (15 ) کے بعد سے سبھی اسجلو اور کالج کو قاعدے و قانون کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کا فیصلہ مرکزی حکومت نے ریاستوں پر چھوڑ دیا ہے۔




ریاستی وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے بھی پرائیوٹ اسکولوں سے کہا تھا کہ اسکولوں کی فیس کو جمع کرنےکے معاملہ میں ہمدردی سے کام لیں۔ تاخیر سے فیس جمع کرنے والوں سے اس پر جرمانہ نہ لی جائے۔ محکمہ تعلیم کے سکریٹری منیش جین نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی سیشن 2020-2021 کے لئے ٹیوشن فیس سمیت کسی بھی فیس میں اضافہ نہیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے ذریعہ کوئی نئی فیس  نہیں لی جانی چاہئے اور طلبا کو آن لائن کلاسوں سمیت دیگر خدمات سے فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ تاہم حکومت کی مداخلت کے باوجود پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔ والدین کے ایک گروپ نے اس معاملے میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔



Published by: sana Naeem
First published: Oct 14, 2020 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading