ہوم » نیوز » وطن نامہ

کووڈ19 اور بلیک فنگس وائرس کیا ایک ساتھ ہو سکتے ہیں؟ یہاں جانیں اہم جانکاری

ہندستان میں کورونا کے علاوہ نئے چیلنج بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ ایسے میں بلیک فنگس Mucormycosis بھی ہے جس کے پھیلاؤ کے معاملے حال ہی میں تیزی سے بڑھے ہیں۔

  • Share this:
کووڈ19 اور بلیک فنگس وائرس کیا ایک ساتھ ہو سکتے ہیں؟ یہاں جانیں اہم جانکاری
ہندستان میں کورونا کے علاوہ نئے چیلنج بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ ایسے میں بلیک فنگس Mucormycosis بھی ہے جس کے پھیلاؤ کے معاملے حال ہی میں تیزی سے بڑھے ہیں۔

پوری دنیا کورونا وائرس وبا سے جنگ لڑ رہی ہے اور خاص طور ہر ہندستان کے لیئے صورتحال ان دنوں بیحد مشکل ہو گئی ہے۔ ہندستان کورونا وبا کی دوسری لہر سے جوجھ رہا ہے۔ اس وبا سے متاثر ہندستان دنیا کا سب سے متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ہی ہندستان میں کورونا کے علاوہ نئے چیلنج بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ ایسے میں بلیک فنگس Mucormycosis بھی ہے جس کے پھیلاؤ کے معاملے حال ہی میں تیزی سے بڑھے ہیں۔ خاص کر اس بیماری نے ان لوگوں کو اپنی زد میں لیا جو کووڈ سے بھی متاثر تھے اور اسپتالوں میں داخل رہے۔


اب ایسے میں سوال اٹھتا ہے کے کووڈ کے ساتھ بلیک فنگس انفیکشن ایک ساتھ ہو سکتا ہے ؟ میڈیسن نیٹ میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق فنگس اور کورونا وائرس ایک ساتھ ہو سکتا ہے۔ ایسا خاص کر ان مریضوں میں دیکھنے کو مل سکتا ہے جن کی حالت زیادہ خراب ہو اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا ہو۔ اس کے علاوہ جنہیں ایچ آئی وی یا شوگر ہے۔ ان کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔


کورونا کی تھمتی رفتار

یہ ہیں بلیک فنگس کی علامات۔۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ کئی معاملوں میں بلیک فنگس سے موت بھی ہو سکتی ہے۔ اس کی علامات بخار، ٹھنڈ لگنا، ناک بہنا، سر میں درد، سانس لینے میں پریشانی ہے۔

کووڈ کے ساتھ کس طرح کے ہو سکتے ہیں بلیک فنگس کی علامات

میڈیکل نیٹ کے مطابق دو سب سے عام فنگس علامت  (Aspergillosis)  اور (invasive candidiasis) ہیں
(Aspergillosis) : یہ پھیپھڑے کی بیماری ہے۔ فیومیگیٹس فنگس ہوتا ہے جو عام طور ہر ہودھوں اور مٹی میں پایا جاتا ہے۔

(invasive candidiasis) :یہ کینڈیڈا آریس فنگس ہوتا ہے۔ اس سے متاثر ہونے سے عام علامت بخار اور ٹھنڈ لگنا وغیرہ ہیں۔ یہ اینٹی بایوٹک علاج سے بھی ٹھیک ہیں ہوتا ہے اور اس وائرس کے کیس میں موت ہو جاتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 19, 2021 09:57 AM IST