ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus cases in India:کوروناوائرس کے ایک دن میں پھر47،262نئے کیسزاور275ہلاکتیں

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47،262 نئے کیسز درج کئے ہیں ، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40،715 ، پیر کے روز 46،951 ، اتوار کے روز 43،846 ، ہفتہ کے روز 40،953 اور جمعہ کے روز 39،726 تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 24, 2021 01:00 PM IST
  • Share this:
Coronavirus cases in India:کوروناوائرس کے ایک دن میں پھر47،262نئے کیسزاور275ہلاکتیں
ملک میں اب تک 5 کروڑ 8 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں تیز اضافے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 47 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 275 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47،262 نئے کیسز درج کئے ہیں ، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40،715 ، پیر کے روز 46،951 ، اتوار کے روز 43،846 ، ہفتہ کے روز 40،953 اور جمعہ کے روز 39،726 تھی۔اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 275 درج کی گئی ہے۔ یہ تعداد منگل کے روز199 ، پیر کے روز 212،اتوار کے روز 197، ہفتہ کے 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ دوسری جانب ملک میں اب تک 5 کروڑ 8 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔



بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47،262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 23،907 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1،12،05،160 اورایکٹیو کیسز 23،080 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 3،68،457 ہوچکی ہے۔اسی عرصے کے دوران مزید 275 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،60،441 ہوچکی ہے۔ملک میں کوروناسے شفایابی شرح 95.67 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.96 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.37 فیصد ہے۔کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے اور یہ اب بھی سرفہرست ہے۔

 کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 275 درج کی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 275 درج کی گئی ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 15،402 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 2،31،942 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 13،165 مریض صحت یاب ہوئے جس سے کوروناوائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 22،47،495 ، جب کہ 132 مزید مریضوں کی سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53457 ہوچکی ہے۔

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے431نئے معاملات درج

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے431نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,04,298ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,676ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید دواموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 228 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,99,270 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,352ہے جن میں 1,395 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70,280کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم745نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 97.89 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 111نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 4،831 نئے کیسز ، 51 افراد ہلاک

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4،831 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 51 مریضوں کی موت ہوگئی۔علاقہ کے ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز یہ تفصیلات بتائیں ۔خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد خطے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وائرس کے 1791 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 25 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1330 نئے کیسزاور 10 افراد کی موت ، ضلع جالنا میں 553 نئے کیسز اور چھ افراد کی موت ،ضلع پربھنی میں 270 نئے کیسزاور پانچ افراد کی موت ،ضلع لاتور میں 441 نئے کیسز اور اور دو افراد کی موت ، ضلع بیڈ میں 207 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع ہنگولی میں 109 نئے کیسزاور ایک شخص کی موت اور ضلع عثمان آباد میں 130 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 24, 2021 12:55 PM IST