ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کوروناوائرس سے موت پر اہل خانہ کو ملے گا معاوضہ، سپریم کورٹ نے کہا، رقم طے کرے حکومت

سپریم کورٹ supreme court of india نے ہندستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس سے موت ہونے والے کے اہل خانہ کو ( Ex-gratia Compensation) کی ادائیگی کربے کیلئے گائیڈ لائنس تیار کرے۔

  • Share this:
کوروناوائرس سے موت پر اہل خانہ کو ملے گا معاوضہ، سپریم کورٹ نے کہا، رقم طے کرے حکومت
سپریم کورٹ supreme court of india نے ہندستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس سے موت ہونے والے کے اہل خانہ کو ( Ex-gratia Compensation) کی ادائیگی کربے کیلئے گائیڈ لائنس تیار کرے۔

سپریم کورٹ supreme court of india نے ہندستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس سے موت ہونے والے کے اہل خانہ کو ( Ex-gratia Compensation) کی ادائیگی کربے کیلئے گائیڈ لائنس guidelines تیار کرے۔ جسٹس اشوک بھوشن کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ کورٹ کوئی معاوضہ طے نہیں کر سکتی۔ حکومت اپنی پالیسی کے مطابق متاثری کنبے کو راحت دینے کا فیصلہ لے سکتی ہے۔ کورٹ نے کہا حکومت نے اپنے وسائل کے مطابق معاوضے یا ریلیف سے متعلق پالیسی کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی قواعد اور وسائل کے مطابق معاوضہ طے کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت چھ ہفتوں میں فیصلہ لے سکتی ہے۔


بتادیں عرضی گزار نے متاثرہ کنبے کو چار لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کی مانگ کی تھی۔ حالانکہ کورٹ نے اس مانگ کو خارج کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ اتنا معاوضہ دینا ممکن نہیں ہے۔ سرکار پر معاشی دباؤ پڑے گا۔ سپریک کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کورونا وائرس ہونے کے سبب ہونے والی اموات کے معاملے میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو آسان بنانے کیلئے رہنما خطوط بھی جاری کرے۔ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ NDMA اپنے قانونی ڈیوٹی کو سر انجام دینے میں ناکام رہا ہے


مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کیا کہا تھا؟


اہم بات یہ ہے کہ  حال ہی میں ہونے والی سماعت میں  مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اس کے ساتھ 'مالی استطاعت' کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن 'قوم کے وسائل کے معقول ، ہوشیار اور بہترین استعمال' کے پیش نظر ، جن لوگوں نے ان کو کھو دیا تھا۔ کووڈ کی وجہ سے زندگی گنوانے والوں کے اہل خانہ کو ۔4 لاکھ روپے کی  ( Ex-gratia Compensation)   فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 30, 2021 11:44 AM IST