உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Monkeypox کو لیکر ایکشن میں حکومت، نگرانی کیلئے بنایا ٹاسک فورس

    Monkeypox: حکومت ہند مونکی پوکس کے حوالے سے بالکل الرٹ موڈ میں ہے۔ اس بیماری کے حوالے سے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر نگرانی تیز کر دی گئی ہے

    Monkeypox: حکومت ہند مونکی پوکس کے حوالے سے بالکل الرٹ موڈ میں ہے۔ اس بیماری کے حوالے سے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر نگرانی تیز کر دی گئی ہے

    Monkeypox: حکومت ہند مونکی پوکس کے حوالے سے بالکل الرٹ موڈ میں ہے۔ اس بیماری کے حوالے سے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر نگرانی تیز کر دی گئی ہے

    • Share this:
      ملک میں منکی پوکس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت نے اتوار کے روز ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو مانکی پوکس کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ اس ٹیم کی سربراہی نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال کریں گے۔ اس کے دیگر اراکین میں مرکزی وزارت صحت، فارما اور بائیوٹیک کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔ ذرائع نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو اس کی اطلاع دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ منکی پاکس ہندوستان میں آہستہ آہستہ اپنے قدم پھیلا رہا ہے۔ حال ہی میں آندھرا پردیش کے گنٹور میں ایک آٹھ سالہ بچے میں اس خطرناک بیماری کی علامات پائی گئیں۔ اس کے بعد اس کا نمونہ جانچ کے لیے بھیج دیا گیا۔

      حکومت ہند مونکی پوکس کے حوالے سے بالکل الرٹ موڈ میں ہے۔ اس بیماری کے حوالے سے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر نگرانی تیز کر دی گئی ہے۔ حال ہی میں قومی راجدھانی دہلی میں منکی پاکس کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بھارت میں کیرالہ اور دہلی میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر پانچ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔




       

      جنسی رویے کو درست کریں، گلے ملنا، کسنگ کم ہو،Monkeypox پر WHO کی گائیڈ لائن

      ہندستان میں پائے جانے والے 4 میں سے 3 کیسز میں Monkeypox جسمانی تعلقات سے پھیلا: ذرائع


      کیرالہ میں 22 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔
      بتادیں کہ کیرالہ کے تھریسور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک 22 سالہ شخص کی موت مبینہ طور پر منکی پوکس کی وجہ سے ہوئی تھی۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے اتوار کو کہا کہ وہ 22 سالہ نوجوان کی موت کی وجہ کی تحقیقات کریں گی، جو حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپس آیا تھا۔ اس کی موت ایک دن پہلے ہوئی تھی، مبینہ طور پر مونکی پوکس کی وجہ سے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ان کے نمونوں کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ مریض جوان تھا اور اسے کوئی دوسری بیماری یا صحت سے متعلق کوئی اور مسئلہ نہیں تھا۔ تاہم محکمہ صحت ان کی موت کی وجہ معلوم کر رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: