ہوم » نیوز » وطن نامہ

Coronavirus : گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹھیک ہوئے 7419 مریض ، ملک میں شفایاب ہونے شرح بڑھ کر ہوئی 51.08 فیصد

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,15,519 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طورپر 57,74,133 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2020 10:09 PM IST
  • Share this:
Coronavirus : گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹھیک ہوئے 7419 مریض ، ملک میں شفایاب ہونے شرح بڑھ کر ہوئی 51.08 فیصد
Coronavirus : گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹھیک ہوئے 7419 مریض ، ملک میں شفایاب ہونے شرح بڑھ کر ہوئی 51.08 فیصد

ملک میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کورونا کے مجموعی طورپر 1,69,797مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور ریکوری شرح بڑھ کر 51.08 فیصد ہوگئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7419 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں یہ اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ مریضوں پر دواوں کا بہتر اثر ہورہا ہے اور اب تک ملک میں کورونا کے نصف سے زیادہ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں ۔ اس وقت 1,53,106 کورونا کے فعال مریض ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں ۔


وزارت صحت نے پیر کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر ) بھی مسلسل اپنی ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے اور اس وقت ملک میں 653 سرکاری لیباریٹریاں اور 248 پرائیویٹ لیباریٹریاں کام کررہی ہیں ۔ ان میں آر ٹی پی سی آر پر مبنی  534 ( 347  سرکاری اور 187 پرائیویٹ ) ، ٹونیٹ پر مبنی 296 ( 281 سرکاری اور  15پرائیویٹ ) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی 71 ( 25 سرکاری اور 46 پرائیویٹ ) لیباریٹریاں کورونا کے ٹیسٹ میں مصروف ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,15,519 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طورپر 57,74,133 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں ۔


تمل ناڈو میں کورونا کیسزکی تعداد 46000 سے متجاوز

تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے مزید 1843 مریض ملنے کے بعد نئے ریکارڈ کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 46000 سے عبور کر گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 46504 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 479 ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 797 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 25344 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 25344 فعال کیسز ہیں ۔ غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں تمل ناڈو ملک میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ ریاست میں اتوار کو 1974 میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔
First published: Jun 15, 2020 10:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading