ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Covid-19: ریاست بڑھائیں RT-PCR ٹیسٹنگ کی رفتار ، بڑھتے معاملات کے درمیان مرکز نے دیا مشورہ

Coronavirus in India: مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 74 فیصد سے زیادہ ایکٹیو معاملات کیرالہ اور مہاراشٹر میں ہی ہیں ۔ ساتھ ہی وزارت نے جانکاری دی ہے کہ چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں بھی نئے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

  • Share this:
Covid-19: ریاست بڑھائیں RT-PCR ٹیسٹنگ کی رفتار ، بڑھتے معاملات کے درمیان مرکز نے دیا مشورہ
Covid-19: ریاست بڑھائیں RT-PCR ٹیسٹنگ کی رفتار ، بڑھتے معاملات کے درمیان مرکز نے دیا مشورہ

کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ کا سامنا کررہی ریاستوں کو مرکزی حکومت نے آرٹی پی سی آر ٹیسٹنگ بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ۔ ساتھ ہی حکومت نے ریاستوں کو تحریری خط لکھ کر مستقل طور پر میوٹینٹ اسٹرینس پر بھی نگرانی رکھنے کیلئے کہا ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں ایکٹیو معاملات مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ پورے ملک کے مقابلہ میں مہاراشٹر اور کیرالہ میں حالات زیادہ بگڑتے نظر آرہے ہیں ۔ مہاراشٹر حکومت ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کرسکتی ہے ۔


مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 74 فیصد سے زیادہ ایکٹیو معاملات کیرالہ اور مہاراشٹر میں ہی ہیں ۔ ساتھ ہی وزارت نے جانکاری دی ہے کہ چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں بھی نئے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گزشتہ چار ہفتوں میں کیرالہ میں ہفتہ واری طور پر اوسطا معاملات 42 ہزار اور 34 ہزار 800 کے درمیان بڑھے اور کم ہوئے ہیں ۔ وہیں ریاست میں ہفتہ واری بنیاد پر پازیٹیویٹی ریٹ 13.9 فیصد سے 8.9 فیصد کے درمیان رہی ۔


دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 14 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے شفایابی اورایکٹیو کیسزمیں جزوی اضافہ اورگراوٹ آئی ہے دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 85 ہزار 173 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے ۔


اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 14،264 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 91 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2507 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1.45 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 2200 اور ہفتہ کو 3585 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،667 مریض صحت مند ہو ئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار 715 ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران 90 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 302 ہوگئی ۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.25 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.32 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 21, 2021 05:19 PM IST