سنجیونی۔ٹیکہ زندگی کا: CEO امیتابھ کانت بولے، سب کو لگوانا چاہئے ٹیکہ، قوانین پر کریں عمل
عالمی یو صحت کے موقع پر نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کیلئے لوگوں میں بیداری پھیلانے کیلئے سنجیونی مہم (Sanjeevani A Shot of Life: Federal Bank and Network 18 Initiative) شروع کیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 07, 2021 12:30 PM IST

عالمی یو صحت کے موقع پر نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کیلئے لوگوں میں بیداری پھیلانے کیلئے سنجیونی مہم (Sanjeevani A Shot of Life: Federal Bank and Network 18 Initiative) شروع کیا۔
عالمی یو صحت کے موقع پر نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کیلئے لوگوں میں بیداری پھیلانے کیلئے سنجیونی مہم (Sanjeevani A Shot of Life: Federal Bank and Network 18 Initiative) شروع کیا۔ ہندستان۔پاکستان سرحد پر واقع اٹاری بارڈر پر کئے گئے پروگرام کا مقصد ہے کہ لوگوں میں کورونا کے ٹیکوں کے لئے پازیٹو رخ ہو۔ ساتھ ہی لوگوں میں ٹیکے کیلئے پھیلے وہم ختم ہوں۔ اسی پہر میں CNN-NEWS18 نے نیتی آیوگ (NITI Aayog) کے سی ای او (ceo) امیتابھ کانت سے نئی دہلی میں خاص بات کی۔
سبھی قوانین کی پیروی کریں: IAS کانت
اس دوران امیتابھ کانت نے کہا کہ میں نے دونوں ٹیکے لگوا لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں میں مجھے پتہ ہی نہیں چلا دونوں اتنی آسانی سے ہو گیا۔ یہ سب کو لگوانا چاہئے۔ اس سے مجھے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا ہے ۔ IAS کانت نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کافی شدت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہئے۔ کانت نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی متاثر نہ ہو تو ہمیں قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی گیارہ ریاستوں سے 90 فیصد معاملے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندستان کے لوگوں کو کہنا چاہوں گا کہ بھارت ایکلا ملک ہے جس نے ویکسین بنائی ہے اس لئے آپ سبھی ویکسین لگوائیے۔
بدھ کے روز نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک (Network18 & Federal Bank) نے ایک بے مثال پہل کے تحت ’سنجیونی- ٹیکہ زندگی کا‘ (Sanjeevani- a shot of life) مہم آغاز کیا۔معروف اداکار سونو سود اور بی ایس ایف کے ڈی جی راکیش استھانہ کی موجودگی میں کورونا وائرس (COVID-19) ویکسی نیشن مہم پر اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔سنجیوانی (Sanjeevani) پروگرام کا آغاز پنجاب کے علاقے اٹاری بارڈر پر جوانوں کی طرف سے بیک گراؤنڈ میں سلامی کی تقریب کے درمیان ہوا، اس پروگرام کا اہم مقصد کووڈ ویکسی نیشن کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ ملک کا ہر شہری عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کی قہر سے محفوظ رہ سکے۔
اس لانچنگ تقریب کے دوران اداکار سونو سود نے خود آج ٹیکہ لگایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’مجھے وہ وقت (گذشتہ برس) یاد جب مہاجر مزدور دور دراز سے نقل و مکانی کر کے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ ہم نے ان سے صرف اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور سلامت رہیں۔ اب ہمارے پاس کووڈ۔19 کے خلاف ویکسین موجود ہے۔ جو بھی میری باتیں سن رہے ہیں وہ سب کورونا ویکسین حاصل کریں اور اس بارے میں دوسروں کو بھی آگاہ کریں‘۔
Sonu Sood (@SonuSood) Sanjeevani Campaign Ambassador gets vaccinated.
Join the launch of @Network18Group #Sanjeevani – A Shot Of Life, CSR initiative by @FederalBankLtd. India’s biggest vaccine and awareness drive.
Vaccine #LagayaKya pic.twitter.com/jvHLP9Kxq2
— News18 (@CNNnews18) April 7, 2021
عالمی یوم صحت کے موقع پر جو مہم چلائی گئی ہے اس کا مقصد کووڈ۔19 کے خلاف ویکسی نیشن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ کیوں کہ سب کو ٹیکہ لگانا ضروری ہے۔ اٹاری بارڈر پر لانچ کے موقع پر اس تقریب میں فیڈرل بینک کے ایم ڈی اور سی ای او شیام سرینواسن بھی موجود تھے۔سونو سود نے مزید کہا کہ ’لوگوں کو اپنے افراد خاندان، عوام اور ملک کے تمام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کووڈ۔19کی ویکسین حاصل کرنا ضروری ہے۔ تاکہ پورا سماج صحت مند بن سکے‘۔
یہ انوکھا اقدام فیڈرل بینک کے سی ایس آر ڈرائیو کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر ہندوستان کے تمام شہروں یہاں تک کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی زندگی گذارنے والے ’شارٹ آف لائف‘ سے مستفید ہوسکے۔
We've had tough times but now that we have vaccines we will fight back: Shyam Srinivasan MD & CEO Federal Bank
Join the launch of @Network18Group #Sanjeevani – A Shot Of Life, CSR initiative by @FederalBankLtd. India’s biggest vaccine and awareness drive. Vaccine #LagayaKya pic.twitter.com/95eAlbleSg
— News18 (@CNNnews18) April 7, 2021
بی ایس ایف کے ڈی جی راکیش استھانہ نے بھی لانچ کے وقت ویکسین کے حوالے سے کسی قسم کی ہچکچاہٹ کو صاف کیا۔استھانہ نے کہا کہ ’ایک رہنما کی حیثیت سے ہمیں اعلی محاذ کی قیادت کرنی ہوگی۔ ہر جوان نے یہ ویکسین لی ہے۔ میں یہ بتانا چاہوں گا کہ قوم کے دشمنوں سے لڑنے کے بجائے ہماری صحت کے دشمنوں سے لڑنا زیادہ ضروری ہے‘۔آستھانہ نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم پہلے ہی اس ویکسینیشن سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ میں کسی قسم کا تذبذب نہیں ہے۔
سنجیوانی کی ویکسینیشن مہم کا آغاز پنجاب کے امرتسر میں تاریخی اٹاری بارڈر سے ہوا۔واضح رہے کہ سنجیوانی گاڑی کووڈ۔19 کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے تحت 5 اہم اضلاع میں ویکسین کے بارے میں معلومات عام کرنے کے لئے پورے ملک میں سفر کرے گی۔ جو امرتسر سے شروع ہو کر اندور، ناسک، گنٹور اور دکشن کنڈا پر محیط ہوگی۔اس اقدام کا آغاز اس وقت ہوا جب ہندوستان میں کووڈ ویکسی نیشن کے اپنے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔ اس کے تحت ویکسین 45 سال سے زیادہ عمر والوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ اس سے بھی کم عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جائے، تاکہ کووڈ۔19 کے خلاف بھارت دنیا کا سب سے بڑا اور پہلا ملک بن جائے۔
#EXCLUSIVE - Union Health Minister @drharshvardhan, speaks to News18's @maryashakil on the vaccination drive in the country. pic.twitter.com/kZgMjSZPfh
— News18 (@CNNnews18) April 7, 2021
اس اقدام کے ذریعے این جی اوز، سرکاری ایجنسیوں اور سماجی طور پر بااثر شخصیات کا تعاون حاصل کرتے ہوئے کررونا ویکسی نیشن کے متعلق شعوربیدارکیاجائیگا۔ تاکہ وہ صحیح طور پر کورونا ویکسین کے بارے میں معلومات عام کریں اور غلط معلومات اور بے جا خدشات کا ازالہ کرسکیں۔ جبکہ ڈونرز کو سب سے زیادہ پسماندہ اور بدترین متاثرہ ہندوستانیوں کو مفت ویکسین دی جائے گی۔
اس طرح کے بے مثال اقدام کو سراہنا ضروری ہے۔ ملک میں لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے آپ کی آواز بلند کی جائے کیونکہ کوئی بھی اس وبا سے محفوظ نہیں ہے، جب تک کہ ہر شخص محفوظ نہ ہو جائے۔