COVID-19: پنجاب میں 81 فیصد کیس یوکے ویریئنٹ والے ، نوجوانوں کے بھی ویکسینیشن کی اجازت دیں ، وزیر اعظم سے کیپٹن امریندر کی اپیل
COVID-19 in Punjab: پنجاب میں کورنا وائرس کے پھیلاو کو لے کر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کی ٹیکہ کاری کی بھی اجازت دے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 23, 2021 03:09 PM IST

COVID-19: پنجاب میں 81 فیصد کیس یوکے ویریئنٹ والے ، نوجوانوں کے بھی ویکسینیشن کی اجازت دیں ، وزیر اعظم سے کیپٹن امریندر کی اپیل
چنڈی گڑھ : پنجاب میں بڑھتے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کے ٹیکہ کاری کی بھی اجازت دے ۔ پنجاب وزیر اعلی کے میڈیا صلاح کار روین ٹھکرال کے مطابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جینیوم اسکریننگس کیلئے پنجاب کے ذریعہ بھیجے گئے کم از کم 401 نمونوں میں سے 81 فیصد نئے یوکے اسٹرین کے ہیں ۔
ٹھکرال کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ اس سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں ۔ اس بابت سنگھ نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق کیپٹن امریندر نے وزیر اعظم مودی سے پیل کی ہے کہ 60 سال سے بھی کم عمر کے لوگوں کی بھی ویکسینیشن کرنے کی اجازت دی جائے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ یوکے ویریئنٹ بی 117 وائرس کی کافی خطرناک شکل ہے ۔ پنجاب میں حال ہی میں کورونا وائرس کے 401 نمونوں کی جینوم جانچ کی گئی ، جس میں سے 81 فیصد نمونے بی 117 وائرس کے پائے گئے ہیں ۔ کیپٹن امریندر نے کہا کہ یوکے اسٹرین کافی خطرنک ہے ، اس لئے سبھی لوگوں کو کورونا کے ضوابط پر عمل کرنا چاہئے ۔ ماسک کا استعمال اور دو گز کی دوری پر ہر وقت عمل کرنا ضروری ہے ۔
خیال رہے کہ ہندوستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 40715 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 16 لاکھ 86 ہزار 796 ہوگئی ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل تیرہویں دن اضافہ درج کیا گیا اور وہ تین لاکھ 45 ہزار 377 ہوگئی ہے ، جو کل معاملات کا 2.96 فیصد ہے ۔