ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ ۔19: دہلی حکومت نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ مل کر بنایا کرونا سے جنگ کا منصوبہ

وزیراعلیٰ نے آج ایک لائیو پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت نے کورونا سے متاثر افراد کے علاج معالجے ، بیماری کی روک تھام اور دہلی میں مقیم لوگوں کے کھانے پینے کے لئے مکمل انتظامات کیے ہیں۔

  • Share this:
کووڈ ۔19: دہلی حکومت نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ مل کر بنایا کرونا سے جنگ کا منصوبہ
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

نئی دہلی۔ دہلی میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے اروند کیجریوال حکومت نے ایک خصوصی منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آج ایک لائیو پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت نے کورونا سے متاثر افراد کے علاج معالجے ، بیماری کی روک تھام اور دہلی میں مقیم لوگوں کے کھانے پینے کے لئے مکمل انتظامات کیے ہیں۔




اگر روزانہ 100 کیسیز آتے ہیں تو دہلی حکومت اسے سنبھالنے کے لئے تیار ہے۔ ہم نے ڈاکٹروں کے ساتھ ایک ٹیم تشکیل دی ہے ، جو ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ حکومت اس بات کی تیاری کر رہی ہے کہ اگر روزانہ 500 مریض یا ایک ہزار مریض بھی کورونا سے متاثر ہوتے ہیں تو پھر اس کے لئے انتظامات کیا ہیں۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت نے لوگوں کے رہنے کے لئے رین بسیروں کا انتظام کیا ہے۔ ان رین بسیروں میں 20 ہزار افراد کو کھانا کھلایا جارہا ہے۔ آج سے ان رین بسیروں میں 2 لاکھ افراد کو کھانا کھلایا جائے گا۔ ہفتہ سے اس تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے دہلی حکومت 4 لاکھ لوگوں کو کھانا کھلائے گی۔ اس کے علاوہ آج سے دہلی کے 325 اسکولوں میں لنچ اور ڈنر مہیا کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
First published: Mar 27, 2020 12:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading