ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس ویکسین کو لیکر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہی یہ بڑی بات

بہار الیکشن میں جہاں ووٹ کے بدلے مفت ویکسین دینے کا خواب دیکھایا گیا وہیں اب بنگال میں بھی سیاسی جماعتیں ویکسین کے مدعے کو سیاسی ہتھیار بنانے کی تیاری میں ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے بھی اس معاملے میں آگے آتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس ویکسین کو لیکر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہی یہ بڑی بات
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی

کورونا وائرس بحران نے دنیا کو عجیب طرح کی کشمکش میں مبتلا کیا ہے۔ کوئی اِس خطرناک وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی جنگ ہار گیا تو بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود کورونا کو مات دینے میں کامیاب بھی ہوئے۔ ہمارے ملک ہندوستان میں بھی لوگوں نے اس بحران میں بہت کچھ دیکھا، سمجھا اور برداشت کیا ہے۔ اس بیماری نے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں چھین لی تو ہزاروں لوگ ایسے بھی ہیں جو معاشی بحران کا شکار ہوئے ہیں۔ ان حالات میں لوگوں کو انتظار ہے ویکسین کا، کب دنیا کو ویکسین ملے اور لوگ کورونا سے بے خوف زندگی گزاریں گے، وہیں ویکسین کو لیکر سیاسی وعدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


بہار الیکشن میں جہاں ووٹ کے بدلے مفت ویکسین دینے کا خواب دیکھایا گیا وہیں اب بنگال میں بھی سیاسی جماعتیں ویکسین کے مدعے کو سیاسی ہتھیار بنانے کی تیاری میں ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے بھی اس معاملے میں آگے  آتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ویکسین کے معاملے پر مرکز ڈرامہ کررہی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ویکسین پر وزیر اعظم کی میٹنگ پر تبصرھ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے نام پر میٹنگ کی جاتی ہے کہا جاتا ہے کہ ویکسین کی تیاری آخری مرحلے میں ہے لیکن جب میٹنگ ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ چھ سے اٹھ ماہ کا وقت لگے گا اور لوگ مایوس ہو جاتے ہیں، ہم بھی مایوس ہو رہے ہیں ہماری حکومت لوگوں کو ویکسین دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے یہاں سب لوگوں کو ویکسین فراہم کیا جائے گا لیکن مرکزی حکومت ہدایت دے کہ ویکسین کہاں سے اور کب حاصل ہوگا۔


ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثر ہورہے لوگوں کے علاج کے لئے ایک سے ڈھائی لاکھ کا خرچ حکومت برداشت کررہی ہے جبکہ مرکزی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ویکسین معاملے میں مرکزی حکومت جم کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایسے کورونا کا ویکسین کا بنگال اسمبلی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کو کتنا سیاسی فائدہ پہنچانے گا یہ دیکھنا اہم ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 24, 2020 09:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading