ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں کورونا وائرس سے 2236 افراد کی موت

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • Share this:
چین میں کورونا وائرس سے 2236 افراد کی موت
علامتی تصویر۔(نیوز18)۔

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اطلاع چین کی قومی صحت کمیشن نے جمہ کو دی ہے۔ ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ قومی ہیلتھ کمیشن کو 31صوبوں سے ملی اطلاع کے مطابق تقریباً 75465 مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 54965 افراد ابھی بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہیں جس میں 11633 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دو ہزار دو سو چھتیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 18264 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دےدی گئی۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ دسمبر میں چین کے ہوبئی صوبے کے ووہان شہر میں سامنے آیاتھا اور اس کے بعد سے یہ دنیا کے 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔جنوری کے آخر میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر عالمی صحت کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔

First published: Feb 21, 2020 03:04 PM IST