ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کا اعلان۔ نومبر سے عام لوگوں کو بھی ملنے لگے گی کورونا ویکسین

چین نے بتایا کہ اس کے یہاں تیار کی جا رہی تین ویکسین ایسی ہیں جو کہ اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ ساتھ ہی ان کے ٹیسٹنگ کے نتائج بھی کافی اثرانگیز ہیں۔ ان تینوں کو ہی بنیادی سہولتوں سے منسلک لوگوں پر آزمایا جا چکا ہے اور یہ کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

  • Share this:
چین کا اعلان۔ نومبر سے عام لوگوں کو بھی ملنے لگے گی کورونا ویکسین
علامتی تصویر

بیجنگ۔ چین (China) نے کہا ہے کہ کورونا انفیکشن (Coronavirus) سے بچنے کے لئے بنائی جا رہی اس کی ویکسین (Covid-19 Vaccine) آخری مرحلے میں ہے اور نومبر سے عام لوگوں کے لئے دستیاب کرا دی جائے گی۔ چائنا سینٹر فار ڈیجیز کنٹرول (CDC) نے ایک بیان جاری کر پیر کو کہا کہ ہم کامیابی کے بیحد نزدیک ہیں اور نومبر کے ابتدائی ہفتوں میں ہی عام لوگوں کو کورونا ویکسین ملنے لگے گی۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ چین کی ویکسین ایک لاکھ لوگوں پر ٹیسٹ کے بعد بھی محفوظ ثابت ہوئی ہے۔


چین نے بتایا کہ اس کے یہاں تیار کی جا رہی تین ویکسین ایسی ہیں جو کہ اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ ساتھ ہی ان کے ٹیسٹنگ کے نتائج بھی کافی اثرانگیز ہیں۔ ان تینوں کو ہی بنیادی سہولتوں سے منسلک لوگوں پر آزمایا جا چکا ہے اور یہ کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ ان ویکسین کو مرحلہ۔3 ہیومن ٹرائل سے پہلے جولائی میں ہی کئی ورکرس پر استعمال کر کے دیکھا جا چکا ہے۔ سی ڈی سی چیف گوئی جھین وو نے بتایا کہ نومبر میں یہ ویکسین عام آدمی کے ہاتھ میں ہو گی۔ وو نے کہا کہ میں نے خود ویکسین کا ٹیکہ لے لیا ہے اور کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی یا علامت محسوس نہیں کر رہی ہوں۔ یہ ویکسین چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (Sinopharm) اور سنوویک بایوٹیک نے مل کر تیار کی ہے۔


ایک لاکھ لوگوں پر کامیاب رہا ٹیسٹ

چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ نے اپنی کورونا وائرس ویکسین کو محفوظ اور موثر بتایا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک جن لوگوں کو اس ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ان میں کسی طرح کا کوئی سائڈ افیکٹ نظر نہیں آیا ہے۔ کمپنی نے اپنے آفیشیل وی چیٹ اکاونٹ پر کہا کہ ابھی تک اس ویکسین کی ڈوز تقریبا ایک لاکھ لوگوں کو دی جا چکی ہے۔ چین نے فوری استعمال کے لئے کورونا وائرس کی تین ویکسین کو منظوری دی ہے۔ ان میں سے دو کو چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ نے تیار کیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 15, 2020 11:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading