உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا: چین میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 نئے معاملے، پاکستان میں کورونا متاثر کی تعداد 1800 سے زیادہ پہنچی

    چین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 48 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ جن 48 لوگوں میں انفیکشن پایا گیا ان کی دوسرے ممالک میں جانے کی تاریخ رہی تھی۔ اس سے 282 متاثرہ صحت مند ہو چکے ہیں۔وپیں پاکستان میں بھی  کورونا وائرس (كووڈ 19) تیزی سے پھیل رہا ہے اور منگل کے روز متاثرین کی تعداد 1872 ہو گئی اور اس سے اب تک 26 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      چین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 48 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ جن 48 لوگوں میں انفیکشن پایا گیا ان کی دوسرے ممالک میں جانے کی تاریخ رہی تھی۔ اس سے 282 متاثرہ صحت مند ہو چکے ہیں۔
      چین کی ریاستی صحت کمیٹی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا ’’ریاستی صحت کمیٹی کے مطابق 31 صوبوں (علاقوں، مرکزی کے ماتحت شہروں) سے کل 81518 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں 2161 لوگ اب بھی بیمار ہیں اور 528 کی حالت سنگین ہے‘‘۔
      انہوں نے کہا’’اسپتال سے اب تک 76052 کورونا متاثرین کو چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ کل 3305 لوگوں کی اس موت ہوئی ہے‘‘۔ پاکستان وپیں پاکستان میں بھی  کورونا وائرس (كووڈ 19) تیزی سے پھیل رہا ہے اور منگل کے روز متاثرین کی تعداد 1872 ہو گئی اور اس سے اب تک 26 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
      کورونا کا پاکستان میں سب سے زیادہ اثر صوبہ پنجاب میں اثر نظر آ رہا ہے۔ یہاں کورونا سے 658 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ نو کی موت ہوئی ہے۔ سندھ میں 627 متاثرہ اور آٹھ کی موت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا متاثرہ کی تعداد 221 ہے اور ان میں سے چھ کی موت کی اطلاع ہے۔ بلوچستان میں 154 اس کا شکار بنے ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 148 متاثریں میں سے دو کی موت ہو چکی ہے۔

      Published by:sana Naeem
      First published: