چین میں پھر پھیل رہا کورونا وائرس؟ چھ دن میں پہلی بار اتنے زیادہ معاملے
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کو بیان جاری کر کے کہا کہ 30 جنوری کو چین میں کورونا کے 92 نئے معاملے ملے ہیں۔ یہ 24 جنوری کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے معاملات میں 73 معاملے لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 11:02 AM IST

علامتی تصویر: فوٹو اے پی
بیجنگ۔ چین میں ایک بار پھر کورونا وبا (Corona in China) اپنا پیر پسارتا دکھ رہا ہے۔ ملک کے شمال مشرقی شہر میں پچھلے 6 دنوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ غور طلب ہے دنیا میں کورونا وبا کیسے پھیلی اس کی جانچ کے لئے عالمی صحت تنظیم (WHO) کی ایک ٹیم ووہان کے دورے پر ہے۔ چین کے ہوبیئی صوبے کے ووہان میں ہی سب سے پہلے کورونا کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
پچھلے 6 دن میں سب سے زیادہ معاملے
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (China National Health Commission) نے اتوار کو بیان جاری کر کے کہا کہ 30 جنوری کو چین میں کورونا کے 92 نئے معاملے ملے ہیں۔ یہ 24 جنوری کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے معاملات میں 73 معاملے لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔ جینل صوبے کے ٹینگوا شہر میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت بیجنگ اور شنگھائی میں ایک بھی کورونا کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
چین کے کورونا کے اعداد وشمار پر دنیا کو شک
دنیا میں کورونا کے نئے اسٹرین سے بڑھی تشویش
چین میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان ویکسین مہم بھی جاری ہے۔ چین میں لاکھوں لوگوں کو کورونا کی ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔ یہی نہیں، چین اپنے سدا بہار دوست پاکستان کو بھی کورونا ویکسین بھیج رہا ہے۔