ہوم » نیوز » عالمی منظر

ملک چھوڑ کر فرار ہوئی چینی سائنسداں کا دعوی ، حکومت نے چھپایا کورونا وائرس کا سچ

وائرولوجی سائنسدان لی مینگ ین نے ملک چھوڑنے سے پہلے الزام لگایا کہ چین پہلے سے ہی کورونا وائرس سے واقف تھا اور اس نے یہ معلومات چھپائی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 11, 2020 08:21 PM IST
  • Share this:
ملک چھوڑ کر فرار ہوئی چینی سائنسداں کا دعوی ، حکومت نے چھپایا کورونا وائرس کا سچ
علامتی تصویر

دنیا بھر میں تباہی مچانے والی وبا کووڈ - 19 کے تعلق سے ہانگ کانگ کے وائرولوجی سائنسدان لی مینگ ین نے ملک چھوڑنے سے پہلے الزام لگایا کہ چین پہلے سے ہی کورونا وائرس سے واقف تھا اور اس نے یہ معلومات چھپائی ہے  (Chinese scientist claims that government covered up coronavirus information) ۔ ہانگ کانگ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے وائرولوجی سائنس شعبہ کے سائنسداں اور امیونولوجی کی ماہر ڈاکٹر لی مینگ ین نے ہانگ کانگ چھوڑنے سے قبل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ الزام بھی لگایا کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے اس سے آگاہ ہونے کے باوجود اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ دسمبر میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ وائرس انسانوں میں پھیل سکتا ہے"۔


ڈاکٹر لی ین نے عالمی ادارہ صحت کے مشیر پروفیسر ملک پیرس پر بھی الزام لگایا کہ یہ جاننے کے باوجود پروفیسر نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ۔ وہ ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ منظور شدہ ایک لیبارٹری کے شریک ڈائریکٹر بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ جب چینی حکومت نے کورونا وائرس کے بارے میں دعوی کیا ، تو اس سے پہلے ہی وہ اس وائرس سے پوری طرح واقف تھا "۔ انہوں نے کہا کہ "دسمبر میں سارس وائرس پر ایک مطالعہ بھی ہوا تھا "۔


انہوں نے الزام لگایا ہے کہ چین ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ وہ فی الحال اپنی جان بچانے کے لئے ہانگ کانگ سے فرار ہوگئی ہیں ۔ وہ دنیا کے ان چند ماہرین میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے سب سے پہلے کورونا وائرس کا مطالعہ کیا ۔


 

آج پوری دنیا میں کورونا وائرس کی خوفناک وبا پھیلی ہوئی ہے۔ عالمی سپر پاور امریکہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کے ایک کروڑ سے زیادہ معاملے رپورٹ ہو چکے ہیں اور پانچ لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس ہلاک ہوچکے ہيں ۔ یہاں تک کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسے کھلے عام چینی وائرس بھی قرار دیا ہے۔ تاہم چین مسلسل اس بات سے انکار کرتا رہا ہے کہ یہ وائرس اس کی پیداوارہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2020 08:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading