உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا 71 سال کی عمر میں انتقال، اکتوبر سے ہی لڑ رہے تھے کورونا سے جنگ

    کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا انتقال

    کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا انتقال

    کانگریس کے سینئر رہنما اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کا انتقال ہو گیا۔وہ کورونا سے متاثر تھے اور گروگرام کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔15 نومبر کو انہیں میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آئی سی یو میں تھے۔ انہوں نے آخری سانس آج صبح3.30 بجے لی۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل (Ahmed Patel) کا بدھ کو علی الصبح انتقال ہو گیا۔ 71 سالہ احمد پٹیل کوروناوائرس سے متاثر تھے اور گروگرام کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 15 نومبر کو انہیں میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آئی سی یو میں تھے۔ انہوں نے آخری سانس آج صبح 3.30 بجے لی۔

      احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل (Faisal Patel) نے ان کے انتقال کی خبر ٹویٹ کر کے دی۔ انہوں نے لکھا' بڑے دکھ کے ساتھ مطلع کر رہا ہوں کہ میرے والد جناب احمد پٹیل کا انتقال ہو گیا۔ ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کی صحت کئی اعضا کے ناکام ہونے کے سبب اور بھی خراب ہو گئی۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے'۔ فیصل پٹیل نے اپنے سبھی خیر خواہوں سے کووڈ۔ 19 ضابطوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔


      1976 میں سیاست میں آئے احمد پٹیل

      کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل یکم اکتوبر کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور انہیں 15 نومبر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ یکم اکتوبر کو احمد پٹیل نے بتایا تھا کہ وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے جانچ کرانے کی اپیل بھی کی تھی۔

      آٹھ بار کے رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل لوک سبھا میں تین اور راجیہ سبھا میں 5 میعاد کار پورا کر چکے ہیں۔ انہیں اگست 2018 میں انڈین نیشنل کانگریس کمیٹی (AICC) کے خزانچی کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ احمد پٹیل نے 1976 میں گجرات کے بھروچ ضلع میں مقامی بلدیاتی الیکشن لڑ کر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے گجرات اور مرکز دونوں میں کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے کی کمان سنبھالی۔

      سال 1985 میں انہیں اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کا پارلیمانی سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ احمد پٹیل نے سردار سروور پروجیکٹ کی دیکھ ریکھ کے لئے نرمدا مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام میں بھی اہم رول ادا کیا۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: