کووڈ ویکسین کا پہلا ڈوز لینے کے بعد کانگریس لیڈر اور اداکارہ نغمہ ہوئیں کورونا پازیٹو
اداکارہ نغمہ نے خود ٹویٹ کرکے کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے کے بارے میں معلومات دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اہم معلومات بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 08, 2021 01:27 PM IST

اداکارہ نغمہ نے خود ٹویٹ کرکے کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے کے بارے میں معلومات دی
ممبئی۔ ملک میں کورونا کب دوسی لہر نے قہر برپا ہے۔ ہر روز کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ادھر کانگریس کی لیڈر اور اداکارہ نغمہ کورونا متاثر ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نغمہ نے خود ٹویٹ کرکے کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے کے بارے میں معلومات دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اہم معلومات بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکی ہیں۔
کورونا ویکسین کی لے چکی ہیں پہلی خوراک
اداکارہ نغمہ Nagma نے بدھ کی شام ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ، کچھ دن پہلے ہی میں نے کورونا ویکسین (1st dose of Vaccine) کی اپنی پہلی خوراک لی تھی کل میں نے کووڈ ۔19 کا ٹیسٹ کروایا ہے۔ میرا ٹیسٹ پازیتو آیا ہے۔ تو میں نے خود کو گھر پر ہی (Quarantined) کرلیا ہے۔ براہ کرم سب دھیان رکھیں اور ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد بھی کسی طرح کی لاپرواہی اختیار نہ کریں۔ کسی کی حوصلہ شکنی نہ کریں ، محفوظ رہیں
Had taken my 1st dose of Vaccine a few days ago tested for Covid-19 yest, my test has come ‘Positive’ so Quarantined myself at home. All Please take care and take al necessary precautions even after taking the 1st dose of Vaccine do not get complacent in anyway manner #staysafe !
— Nagma (@nagma_morarji) April 7, 2021
2 اپریل کو خبر آئی تھی کہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس کے چپیٹ میں آگئی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے اس بارے میں اپنی طرف سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ فلم فیئر کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرکے عالیہ بھٹ کو کورونا انفیکشن ہونے کی بات کہی گئی تھی۔
ی. کورونا وائرس (Coronavirus) نے بالی ووڈ اسٹارز پر تہلکہ مچا دیا۔ ایک کے بعد ایک ستارے کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) بھی کورونا مثبت پائی گئیں۔ کورونا کی رپورٹ کے مثبت آنے کے بعد کٹرینہ کیف گھرکورنٹائن ہو گئی ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے سے اس بارے میں بتایا ہے کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
کٹرینہ نے انسٹاگرام پوست میں لکھا ان کی کووڈ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ان سبھی لوگوں سے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ان کے رابطے میں آئے ہیں۔کورونا رپورٹ پازیٹو آتے ہی کٹرینہ نے خود کو ہوم کورنٹائن کر لیا ہے۔ انہوں نے سبھی کے پیار اور سپورٹ کیلئے شکریہ کہا ہے۔ کٹرینہ سے پہلے حال ہی میں اکشے کمار، عامر خان، کارتک آرین، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ یہ سبھی کووڈ پازیٹو ہو چکے ہیں۔