ہوم » نیوز » وطن نامہ

Corona Vaccine : بھارت بایوٹیک کی کوویکسین پر ششی تھرور نے اٹھایا سوال ، کہی یہ بات

سینئر کانگریسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اتوار کو بھارت بایوٹیک کی ’کوویکسن ‘ کے ہنگامی صورت حال میں انڈین ڈرگس کنٹرولر کی جانب سے دی گئی منظوری کو قبل از وقت فیصلہ بتاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

  • Share this:
Corona Vaccine : بھارت بایوٹیک کی کوویکسین پر ششی تھرور نے اٹھایا سوال ، کہی یہ بات
بھارت بایوٹیک کی کوویکسین پر ششی تھرور نے اٹھایا سوال ، کہی یہ بات

سینئر کانگریسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اتوار کو بھارت بایوٹیک کی ’کوویکسن ‘ کے ہنگامی صورت حال میں انڈین ڈرگس کنٹرولر کی جانب سے دی گئی منظوری کو قبل از وقت فیصلہ بتاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ششی تھرور نے ٹویٹ کرکے کہا : ’’کو ویکسن نے تیسٹ کا تیسر مرحلہ پورا نہیں کیا ہے۔ اس کی منظوری قبل از وقت فیصلہ ہے اور خطرہ ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن ،برائے مہربانی واضح کریں۔‘‘


انہوں نے کہا کہ منشیات کے ریگولیٹر کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے یکم جنوری کو کوویکسین کے ہنگامی استعمال کی سفارش کرنے سے انکار کردیا تھا ، لیکن آج 'کوویکسین' کے ساتھ ہی سیرم انسٹی ٹویٹ آف انڈیا کی 'کووی شیلڈ' کے ہنگامی استعمال کی سفارش کو منظوری دے دی گئی ہے۔




مرکزی وزیر رہ چکے ششی تھرور نے کہا ، ’’کوویکسین کے استعمال کو اس کی تکمیل تک ملتوی کیا جانا چاہئے۔ دریں اثنا ، ہندوستان ایسٹرا جینیکا ویکسین کے ساتھ ٹیکا کاری شروع کرسکتا ہے۔‘‘

دوسری طرف بھارت بایوٹیک کی ویکسین کو لے کر اٹھ رہے سوالات پر ڈی سی جی آئی کو بھی وضاحت دینی پڑی ہے ۔ ڈی سی جی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک اس ویکیسن کا استعمال کرنے والا شخص ویکسین کی جانکاری ہونے کے بعد رضامندی نہیں دے گا ، اس وقت تک بھارت بایوٹیک کے ٹیکہ کو منظوری نہیں دی جائے گی ۔ ویکسین جب تک اپنا ٹرائل پورا نہیں کرلیتی ، تب تک اس کو پوری طرح سے منظوری نہیں دی جائے گی ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 03, 2021 05:25 PM IST