چین سمیت کئی ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسیز پر حکومت الرٹ، منڈاویا آج کریں گے اہم میٹنگ
چین سمیت کئی ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسیز پر حکومت الرٹ، منڈاویا آج کریں گے اہم میٹنگ
کہا گیا ہے کہ جاپان، ریاستہائے متحدہ امریکہ، کوریا، برازیل اور چین میں کیسیز میں اچانک اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک میں پائے جانے والے مثبت کیسوں کے نمونوں کی جینوم سکوینسنگ کرانا ضروری ہے۔
چین میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سے کہرام مچا رکھا ہے۔ کئی دوسرے ممالک میں بھی کورونا کے کیسیز بڑھ گئے ہیں۔ اس درمیان ملک میں مرکزی حکومت نے بھی احتیاط بڑھادی ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا آج بدھ کو وبا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
اس درمیان مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ جاپان، ریاستہائے متحدہ امریکہ، کوریا، برازیل اور چین میں کیسیز میں اچانک اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک میں پائے جانے والے مثبت کیسوں کے نمونوں کی جینوم سکوینسنگ کرانا ضروری ہے۔ ہندوستانی SARS-CoV-2 جینومکس کنسورٹیم (آئی این ایس اے سی او جی) نیٹ ورک کے ذریعے سے کورونا کے خطرناک ویرینٹ کو ٹریک کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔
مرکزی ہیلت سکریٹری کے مطابق، سبھی ریاستوں سے یہ یقینی بنانے کی اپیل کی جاتی ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسبھی کورونا پازیٹیو کیسیز کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر INSACOG جینوم سیکوینسنگ لیباریٹریز کو بھیجے جائیں۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے یے ان لیباریٹریز کو میپ کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں فی الحال حالات معمول کے مطابق کورونا سے جڑے اعدادوشمار کو دیکھیں تو گزشتہ ہفتے انفیکشن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 امواتیں درج کی گئی ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے ایک بھی موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ مارچ 2020 کے بعد روزانہ امواتوں کی شرح میں یہ سب سے کم ہے۔ کورونا کے معاملوں کی بات کریں تو گزشتہ ہفتہ کورونا کے 1103 نئے کیسیز درج کیے گئے ہیں۔ یہ پہلے لاک ڈاون 29-23مارچ، 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔ تب 736 نئے کیسیز کا پتہ چلا تھا، جس کے بعد اگلے ہفتہ یہ اعدادوشمار بڑھ کر 3154 پہنچ گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ ہفتہ (دسمبر18-12) میں پچھلے سات دنوں میں کورونا کے کیسیز میں 19 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔