உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Coronavirus : برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچا ہندوستان ، متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ

    Coronavirus : برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچا ہندوستان ، متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ

    Coronavirus : برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچا ہندوستان ، متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ

    ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور پھر صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی بہتری آئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 76 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر سنیچر کی رات 40.96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اوراس کے ساتھ ہی ہندوستان برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق گزشتہ دیر رات تک 76,496 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 40,96,695 ہوگئی ہے۔ اس دوران 923 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70,558 ہوگئی ہے۔

      دنیا میں کورونا سے متاثر ممالک میں ابھی تک دوسرے نمبر پر چل رہے برازیل میں اب تک 40,91,801 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 1,25,502 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے پوری دنیا میں اب تک 26,521,304 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8,73,260 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

      انفیکشن کے معاملے میں پہلے مقام پر واقع امریکہ میں کورونا سےمتاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ 62,10,699 ہوگئی ہے اور اب تک 187,874 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔

      برازیل میں اب تک 40,91,801 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 1,25,502 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
      برازیل میں اب تک 40,91,801 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 1,25,502 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


      تاہم ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور پھر صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی بہتری آئی ہے۔ مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں سے موصول جانکاری کے مطابق آج دیر رات تک ریکارڈ 83,455 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41,03,694 ور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70,633 ہوگئی ہے۔

      فکر کی بات یہ ہے کہ صحت ہونے والے مریضوں کے مقابلے میں نئے متاثروں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں تیزی درج کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز 13,746 مریضوں کے بڑھنے سے سرگرم معاملے بڑھ کر 8,60,141 ہوگئے ہیں ۔اس دوران 67,788 لوگوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 31,72,300 ہوگئی ہے ۔ ملک میں سرگرم معاملے 20.96 فیصد اور صحتیاب ہونے والوں کی شرح 77.30 فیصد ہے جبکہ مرنے والوں کی شرح 1.72 فیصد ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: