ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا میں کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سےمتجاوز، 5 لاکھ شفایاب، 1لاکھ37ہزار سے زائد ہلاک

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2064115 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 137078 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2020 01:57 PM IST
  • Share this:
دنیا میں کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سےمتجاوز، 5 لاکھ شفایاب، 1لاکھ37ہزار سے زائد ہلاک
علامتی تصویر

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک دنیا کے 185 سے زائد ممالک میں اس وبا سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2064115 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 137078 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے مکمل طورپر شفایاب بھی ہوئے ہیں۔


ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن تیزی سے پھیل ر ہے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 12380 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور414 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اب تک 1489 افراد اس انفیکشن سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ہوپکنز ہونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کا سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہاں پراب تک 639055 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 30925 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2500 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 50 ہزارسے زیادہ افراد ٹھیک بھی ہو ئے ہیں۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یوروپی ملک اٹلی ہے، جہاں اس وبا سے اب تک 21645 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 165155 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔




اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82341 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3342 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 180659 افراد وبا کی زد میں آ چکے ہیں اور18812 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اورجرمنی میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ فرانس میں اب تک 137875افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 17167 افراد کی موت ہو چکی ہے. جرمنی میں کورونا وائرس سے 134753 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور3804 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات بتدریج بدتر ہوتے جا رہے ہیں جہاں 98476 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 12868 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 76389افراداس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4777 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اسی طرح بیلجیم میں 4440، ہالینڈ میں 3134، برازیل میں 1557، ترکی میں 1518، سویڈن میں 1203، سوئٹزرلینڈ میں 973، کینیڈا میں 954، پرتگال میں 599، انڈونیشیا میں 469، میکسیکو میں 449، آئر لینڈ میں 406، آسٹریا میں 393، ایکواڈور میں 369، رومانیہ میں 362، فلپائن میں 349، الجیریا میں 326، ڈنمارک میں 309، اورپولینڈ میں 268 لوگوں کی کوروناوائرس سے موت ہوچکی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے 229 افراد ہلاک جبکہ 10613 افراد اس وبا سے متاثر ہیں۔
First published: Apr 16, 2020 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading