ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں نہیں تھم رہی کورونا کی رفتار، 24 گھنٹے میں 9983 نئے معاملات

  • UNI
  • Last Updated: Jun 08, 2020 11:45 AM IST
  • Share this:
ملک میں نہیں تھم رہی کورونا کی رفتار، 24 گھنٹے میں 9983 نئے معاملات
ملک میں نہیں تھم رہی کورونا کی رفتار، 24 گھنٹے میں 9983 نئے معاملات

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،56،611 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 7135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں فی الحال 1،25،381 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 1،24،095 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔


اس وبا سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3007 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 91 افراد کی موت ہو چکی ہے ، جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 85،975 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3060 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، ریاست میں 1924 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 39،314 ہوگئی ہے۔


کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 31،667 اور269 اموات ہو چکی ہیں جبکہ علاج کے بعد 16999 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سےقومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دہلی ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔ دہلی میں 27654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 761 فوت ہوگئے ہیں ، جبکہ 10664 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔



دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کی رات دیر گئے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1282 کیسز درج ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 28936 ہوگئی ہے جبکہ 51 مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 812 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 10999 افراد وائرس سے ٹھیک ہوگئے ہیں اور فی الحال 17125 ایکٹیو کیسز ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ اب تک اس ریاست میں 20،070 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1249 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ 13،635 افراد اس مرض سے ٹھیک ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
راجستھان میں بھی کوروناوائرس شدت اختیار کرتا جا رہاہے۔ اس ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 10599 ہوگئی ہے اور 240 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 7641 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
First published: Jun 08, 2020 11:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading