ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش میں کورونا کے 209 نئے معاملے، ایک دن میں 7 اموات، اسرائیل میں ایک دن میں 282 نئے معاملے

کووڈ-19 پہلی مرتبہ گذشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ملکوں اور علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 14, 2020 07:24 PM IST
  • Share this:
بنگلہ دیش میں کورونا کے 209 نئے معاملے، ایک دن میں 7 اموات، اسرائیل میں ایک دن میں 282 نئے معاملے
کووڈ-19 پہلی مرتبہ گذشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ملکوں اور علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں منگل کو کورونا وائرس(کووڈ-19)کے 209نئے معاملے درج کئے گئے اور سات افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ صحت کی افسر پروفیسر ڈاکٹر نسیمہ سلطانہ نے بتایا کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1012ہوگئی ہے۔کورونا وائرس پر ڈی جی ایچ ایس کے باقاعدہ بلیٹن میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج مہلک وائرس کے اثر سے کوئی صحت یاب نہیں ہوا۔


انہوں نے تمام لوگوں سے گھر پر رہنے اور محکمہ صحت کے مشورے پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ بنگلہ دیش میں کورونا کا پہلا معاملہ 8مارچ کو سامنے آیا تھا۔اس وقت سے اب تک انفکشن اور اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔


وہیں، اسرائیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ۔19 کے 282 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11,868 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ کورونا وائرس سے کل رات ایک اورمریض کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 117 ہوگئی۔ وزارت نے بتایا ہے کہ متاثروں میں سے 181 کی صورتحال سنگین ہے، 136 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور 186 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ وزارت نے بتایاکہ 2,000 لوگ اب تک کورونا سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں پیر کو کورونا کے 9459 مشتبہ لوگوں کے ٹسٹ کئے گئے۔ اس سے پہلے تین اپریل کو سب سے زیادہ9903 لوگوں کے ٹسٹ کئے گئے تھے۔




کووڈ-19 پہلی مرتبہ گذشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ملکوں اور علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
ورلڈومیٹرکے مطابق پیر تک دنیا بھر میں 1930014 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور کل 119789کی موت ہو چکی ہے۔کورونا وائرس وبا سے دنیامیں اب تک 453018صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

 
First published: Apr 14, 2020 07:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading