ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز، 24 گھنٹے میں آئے 79،476 نئے معاملے

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے 1069مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے عبور کرچکی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 2،779 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 03, 2020 12:02 PM IST
  • Share this:
ملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز، 24 گھنٹے میں آئے 79،476 نئے معاملے
ملک میں کوروناوائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے 1069مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے عبور کرچکی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 2،779 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آئے مزید 1069 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1،00،842 ہوگئی ہے۔۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے مزید 79،476 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 64،73،545 ہوگئی ہے جبکہ 75628 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 54،27،707 ہو گئی۔


وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 2،779 عدد کے اضافہ سے مجموعی تعداد 9،44،996 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 14.60 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد ، جبکہ کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 83.84 فیصد ہے۔



ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی تعداد 1،873 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 2،61،313 ہوگئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد424سے بڑھ کر مجموعی تعداد 37،480 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران ، 13،294 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہونے میں ہوگئے ، جس سے ریاست میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 11،17،720 ہوگئی۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1،574 کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب 1،12،005 فعال کیسز ہوچکے ہیں ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 9،119 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 4،99،506 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ میں فعال کیسز 961 کم ہونے سے مجموعی تعداد 56،897 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5،900 افراد ہلاک جبکہ 6،43،993 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 1266 مریض کم ہوئے ، جس سے متاثرین کی تعداد 49112 رہ گئی،و ہیں اس وبا سے ریاست میں 5917 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 3،51،966 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 46،294 ہوگئی ہے اور 9653 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،52،938 مریض جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 77،564 ہوگئی ہے اور 791 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند مریضوں کی تعداد 1،35،144 ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 31331 ہوچکی ہے اور 875 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1،94،128 ہوگئی ہے۔



اسی عرصہ کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر مجموعی تعداد 26،450 رہ گئی ہے۔ وہیں جان لیوا وبا سے اموات کی تعداد 5438 ہوچکی ہے اور اب تک 2،53،784 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 28،328 ایکٹیو کیسز ہیں اور 1153 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 1،67،846 کورونا متاثرین اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 26،865 فعال کیسز موجود ہیں اور 5070 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2،31699 متاثرین شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14،935 ہوگئی ہے اور جان لیوا وباسے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 97،777 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3501 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 20124 ہے اور 1،09،611 مریض شفا یاب ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری سے 2372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 16،735 فعال کیسز ہیں اور 3475 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اوراب تک 1،19،683 مریض اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

بہار میں 12،077 ایکٹیو کیسزہیں جبکہ 910 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 1،72،449 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے راجستھان میں 1516 ، ہریانہ میں 1425 ، جموں و کشمیر میں 1212 ، چھتیس گڑھ میں 1002 ، جھارکھنڈ میں 729 ، اتراکھنڈ میں 636 ، پڈوچیری میں 532 ، گوا میں 442 ، تری پورہ میں 289 ، چنڈی گڑھ میں 169 ، ہماچل پردیش میں 202 ، منی پور میں 69 ، لداخ میں 61 ، انڈمان نکو بارر جزائر میں 53 ، میگھالیہ میں 52 ، سکم میں 41 ، ناگالینڈ میں 17 ، اروناچل پردیش میں 18 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 03, 2020 11:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading