ترکی میں ایک دن میں کورونا کے 2131 نئے معاملات، افغانستان میں 125نئے معاملوں کی تصدیق
فائل فوٹو
ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2131 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس دوران 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
انقرہ۔ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ 19) کے شدید طور پر پھیلنے کی وجہ سے ترکی میں اس انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2131 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس دوران 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کوکا نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 112261 ہوگئی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے 2900 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں 20143 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 918885 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔ ترکی میں33791 افراد کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1736 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔
وہیں، افغانستان میں کورونا وائرس کے 125نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1828ہوگئی ہے۔ صحت عامہ کی وزارت کے ترجمان واحداللہ نے منگل کو بتایاکہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 125لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں اس سے ایک دن میں اتنی تعداد میں متاثر ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
انھوں نے بتایاکہ اس سے قبل پیر کے روز ملک میں کورونا کے 172معاملے سامنے آئے تھے ، جو ایک دن میں اس سے متاثر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انھوں نے بتایاکہ اس دوران مغربی ہرات صوبہ میں آٹھ افراد اس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انھیں اسپتال سے رخصت دیدی گئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وزارت نے 9000سے زائد لوگوں کا کورونا ٹسٹ کیا ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔