ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا کے 56 ہزار سے زائد کیسز، 1886 ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 50 ہزار سے زائد کیسز والے دنیا بھر کے ممالک میں ہندوستان اب 14 ویں مقام پر ہے او ر کیسز کی مجموعی تعداد 56،342 ہو گئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 08, 2020 12:58 PM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا کے 56 ہزار سے زائد کیسز، 1886 ہلاکتیں
ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 50 ہزار سے زائد کیسز والے دنیا بھر کے ممالک میں ہندوستان اب 14 ویں مقام پر ہے او ر کیسز کی مجموعی تعداد 56،342 ہو گئی ہے ۔

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 50 ہزار سے زائد کیسز والے دنیا بھر کے ممالک میں ہندوستان اب 14 ویں مقام پر ہے او ر کیسز کی مجموعی تعداد 56،342 ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارتِ برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 1886 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16،540 افراد اس بیماری سے شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔


کورونا سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک ہے اور گزشتہ ایک دن میں 1216 نئے کیسز کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 17974 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 43 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 694 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 3301 متاثرہ مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔




گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 387 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7012 ہو گئی ہے اور مزید 29 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 425 تک پہنچ گئی ہے اور 1709 افراد شفایاب ہوکر اسپتال سے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک بنے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 748 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 5980 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ دہلی میں اس وبا سے ایک مزید مریض کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی 1931 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3427 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں انفیکشن سے پانچ مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 97 ہو گئی ہے ۔

تمل ناڈو میں 580 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5409 ہو گئی اور اب تک 37 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب تک 3352 افراد آ چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 193 ہو گئی ہے اور 1231 افراد صحتیا ب ہو چکے ہیں ۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 73 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 3071 ہو گئی ہے اور کورونا سے مزید دو افراد کے ہلاک ہونے سے کے ساتھ ہی ہلاک شدگا ن کی تعداد 62 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 1250 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 1123 ہو گئی اور ہلاک شدگان کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ تعداد 29 پر مستحکم ہے، جبکہ 650 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ کیرالہ میں اس دوران میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور متاثرین کی تعداد 503 ہو گئی ہے اور ہلاک شدگا ن کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے یہ تعداد چار پر مستحکم ہے ۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 1847 اور کرناٹک میں 705 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 38 اور 30 ​​ہو گئی ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 793 ہو گئی ہے اور ایک شخص کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں 151، پنجاب میں 28، ہریانہ میں سات اور بہار میں پانچ، جھارکھنڈ میں تین، ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں دو دو اور میگھالیہ، آسام اور چندی گڑ ھ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
First published: May 08, 2020 11:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading