ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آئسولیشن وارڈ کیلئے 18بیڈ کا اضافہ۔ریاست میں کل 181بیڈ مختص

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مغربی بنگال حکومت جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔حکومت نے آئسولیشن وارڈکیلئے 18 بیڈ کا اضافہ کیا ہے۔اب تک ریاست کے مختلف علاقوں کے 25اسپتالوں میں 163بیڈوں کو آئسولیشن وارڈ کیلئے مختص کیا ہے۔اس طرح 26اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کیلئے مختص بیڈ کی تعداد 181ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2020 06:05 PM IST
  • Share this:
آئسولیشن وارڈ کیلئے 18بیڈ کا اضافہ۔ریاست میں کل 181بیڈ مختص
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مغربی بنگال حکومت جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔حکومت نے آئسولیشن وارڈکیلئے 18 بیڈ کا اضافہ کیا ہے۔اب تک ریاست کے مختلف علاقوں کے 25اسپتالوں میں 163بیڈوں کو آئسولیشن وارڈ کیلئے مختص کیا ہے۔اس طرح 26اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کیلئے مختص بیڈ کی تعداد 181ہوگئی ہے۔

کولکاتہ: کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مغربی بنگال حکومت جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔حکومت نے آئسولیشن وارڈکیلئے 18اضافی بیڈ کا اضافہ کیا ہے۔اب تک ریاست کے مختلف علاقوں کے 25اسپتالوں میں 163بیڈوں کو آئسولیشن وارڈ کیلئے مختص کیا ہے۔اس طرح 26اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کیلئے مختص بیڈ کی تعداد 181ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ریاست کے ایک اور اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں 18 بستروں کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر کے 26 اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 181 ہوگئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے کل کہا کہ الوبیڑیا سب ڈویژن اسپتال میں بھی آئسولیشن وارڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 18 بستروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ریاستی محکمہ صحت نے کل کہا تھا کہ آج تک، کلکتہ کے دمدام اور شمالی بنگال کے باگڈوگرا ہوائی اڈے پر76,236مسافروں کی جانچ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریاست میں سات سرحدوں پر3,19,244افراد کی بھی جانچ کی گئی ہے۔یہ سرحدیں نیپال اور بنگلہ دیش سے متصل ہیں۔ آج تک، ریاست میں 3 بندرگاہوں کو ملا کر جہاز کے عملے کے3,989افراد کی جانچ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے پہلے ایک مریض کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔رپورٹ آنے کے بعد اس کا علاج چل رہا ہے۔چوں متاثر لڑکے کی والدہ ریاستی سیکریٹریٹ میں کام کرتی ہیں اور انہوں نے داخلہ سیکریٹری سے ملاقات کی تھی۔اس لئے داخلہ سیکریٹری الاپن چکرورتی اورا ن کی اہلیہ سونالی چکرورتی جو کلکتہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس نمٹنے کیلئے 200کروڑ روپے مختص کئے ہیں، وزیر ااعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے رضاکارانہ طور پر آئسولیشن میں چلے جائیں،وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ گذشتہ روز 25 افراد کو COVID-19 انفیکشن کے شبہ میں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا۔

First published: Mar 19, 2020 06:03 PM IST