ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی کے سبھی 75 اضلاع سے ہٹایا گیا Corona Curfew، لیکن جاری رہیں گی یہ پابندیاں

UP Corona Curfew Relaxed:منگل کو لکھنؤ، میرٹھ اور گورکھپور میں بھی 600 ایکٹو کیس ہونے کے بعد سرکار نے کورونا کرفیو ہٹانے کا فیصلہ لیا۔ لہذا اب یوپی کے کسی بھی ضلع میں کورونا کرفیو نافذ نہیں ہے۔ .

  • Share this:
یوپی کے سبھی 75 اضلاع سے ہٹایا گیا Corona Curfew، لیکن جاری رہیں گی یہ پابندیاں
UP Corona Curfew Relaxed:منگل کو لکھنؤ، میرٹھ اور گورکھپور میں بھی 600 ایکٹو کیس ہونے کے بعد سرکار نے کورونا کرفیو ہٹانے کا فیصلہ لیا۔ لہذا اب یوپی کے کسی بھی ضلع میں کورونا کرفیو نافذ نہیں ہے۔ .

کورونا وائرس وبا کی رفتار سست ہونے کے بعد صوبے کی یوگی حکوت (Yogi Government) نے سبھی اضلاع سے کورونا کرفیو (Corona Curfew) ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے۔ پیر تک 72 اضلاع سے کورونا کرفیو ہٹایا گیا تھا۔ منگل کو لکھنؤ، میرٹھ اور گورکھپور میں بھی 600 ایکٹو کیس ہونے کے بعد سرکار نے کورونا کرفیو ہٹانے کا فیصلہ لیا۔ لہذا اب یوپی کے کسی بھی ضلع میں کورونا کرفیو نافذ نہیں ہے۔ اتنا ضرور ہے سبھی اضلاع میں رات کا کرفیو اور ہفتہ واری لاک ڈاؤن ابھی جاری رہے گا۔

اب یوپی کے سبھی اضلاع میں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بازار کھل سکیں گے۔ حالانکہ اس دوران کووڈ پروٹو کول کی پیری کرنی ضروری ہوگی ، کسی بھی طرح کی لاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


ان لاک کے دوران رہیں گی یہ بندشیں

کورونا کرفیو ہٹنے کے بعد بھی کئی بندشیں نافذ رہیں گی۔ مال، جم، اسپاسینٹر، سنیما ہال ، ملٹی پلیکس، کوچنگ سینٹڑ ، اسکول ۔ کالج پوری طرح سے بند رہیں گے، ریسٹورینٹ کو پہلے کی طرح آن لائن ڈلیوری کی سہولت جاری رہے گی۔


وہیں ملک کی راجدھانی دہلی سے متصل یوپی کے گوتم بدھ نگر کے لئے راحت بھری خبریں سامنے آئی ہیں۔ اب ضلع سے کورونا کرفیو (Corona Curfew) ہٹا لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے پیر سے تمام دکانوں اور بازاروں کو کھلنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ حالانکہ اس دوران کورونا پروٹوکول کے قواعد کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن نونیت سہگل کے مطابق لکھنؤ ، میرٹھ ، سہارنپور اور گورکھپور کو چھوڑ کر تمام اضلاع سے کورونا کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔ ان 4 اضلاع میں کووڈ ایکٹو کیس 600 سے زیادہ ہیں جبکہ گوتم بدھ نگر میں کورونا کے ایکٹو معاملات 600 سے کم ہیں۔ تاہم ، سنیچر کے روز ضلع میں کورونا کے ایکٹو کیس کی تعداد 610 تھی۔ صرف یہی نہیں اس دوران گوتم بدھ نگر کے تمام سرکاری دفاتر میں صرف 50 فیصد عملہ ہی موجود رہ سکے گا۔ اس کے علاوہ ہر سرکاری دفتر میں کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کرنا بھی ضروری کیا گیا ہے

مال اور کوچنگ سینٹر یہ ابھی رہیں گے بند۔۔

یوپی کے گوتم بدھ نگر سے کورونا کرفیو ہٹنے کے اعلان کے ساتھ پیر سے سبھی دکانوں اور بازاروں کے کھلنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ حالانکہ اس دوران مال کے ساتھ کوچنگ سینٹر، جم اور اسپا سینٹر کوئی چھوٹ نہیں ملی ہے۔ صاف ہے جہ یہ سبھی ابھی بند رہیں گے۔ یہی نہیں فتے کے آخر میں لاک ڈاؤن اگلے احکامات تک ہر ہفتہ اور اتوار کی طرح پہلے کی طرح جاری رہے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 08, 2021 11:35 AM IST