ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں کورونا سے 2.78 لاکھ سے زیادہ اموات، برازیل میں کورونا کے 46،884 نئے کیسز

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 278417 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14311493 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 05, 2020 09:54 AM IST
  • Share this:
امریکہ میں کورونا سے 2.78 لاکھ سے زیادہ اموات، برازیل میں کورونا کے 46،884 نئے کیسز
علامتی تصویر

واشنگٹن۔ امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2.78 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 1.43 کروڑ لوگوں سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 278417 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14311493 ہوگئی ہے۔


امریکہ کے نیویارک، ٹیکساس اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نیویارک میں کورونا انفیکشن کے سبب 34793 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیویارک میں اب تک 22822 لوگوں کی موت اس وائرس کے سبب ہوچکی ہے۔ وہیں کیلی فورنیا میں اب تک 19643 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ فلوریڈا میں اس کے سبب 18994 لوگ اب تک اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں جبکہ نیو جرسی میں 17255 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔


وہیں، دوسری طرف برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے 46،884 نئے کیسز کی تصدیق ہوجانے سے ملک میں مریضوں کی تعداد 6،533،968 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس دوران 694 افراد کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 175،964 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 57 لاکھ سے زیادہ افراد صحتمند ہوچکے ہیں۔


برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے 46،884 نئے کیسز کی تصدیق ہوجانے سے ملک میں مریضوں کی تعداد 6،533،968 ہوگئی ہے۔


اس سے ایک روز قبل برازیل میں 50،434 نئے کیس آئے تھے جن میں 755 افراد مرچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں امریکہ اور ہندوستان کے بعد برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ ۔19) کی وجہ سے کل کے اعداد وشمار کے مطابق، 15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 6.51کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر کے 191 ممالک میں 65169904 افراد کو متاثر اور 1505527 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 05, 2020 09:54 AM IST