ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے نمازیوں سے کی یہ اپیل

  • Share this:
بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی  نے نمازیوں سے کی یہ اپیل
بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے نمازیوں سے کی یہ اپیل

راجدھانی بھوپال میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی نشاندہی ہونے کے بعد حکومت، ضلع انتظامیہ کے ساتھ مساجد میں بھی احتیاطی قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔ بھوپال شہر قاضی سید مشتا ق علی ندوی نے ایک بیان جا ری کرتے ہوئے مصلیان سے ایسے وقت میں اللہ سے رجوع کرنے کی جہاں اپیل کی ہے وہیں انہوں نے مساجد میں اذان دینے کے ساتھ وہ لوگ جو مساجد میں ہیں انہیں مسجد میں نماز ادا کرنے اور باقی لوگ جو گھرمیں ہیں ان سے گھر میں پابندی کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔


میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں شہر قاضی نے کورونا وائرس کے خطرات سے بچنے کے لئے حکومت کے احکام پر عمل کرنے کی بھی شہریوں سے اپیل کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس نے چار روز قبل دستک دے دی ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ چھ اشخاص کی جبلپور میں نشاندہی کی جا چکی ہے جبکہ ایک شخص کی بھوپال میں نشاندہی کی جا چکی ہے ۔ ایسے میں مدھیہ پردیش کے پینتالیس اضلاع کو لاک ڈاؤن کرنے کے ساتھ راجدھانی بھوپال اور جبلپور میں کرفیو کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

First published: Mar 24, 2020 03:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading