ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں ایک شیرنی بھی کوروناوائرس سے متاثر

چڑیا گھر نے کہا کہ یہاں کے ملازم سے یہ وائرس اس شیرنی میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمیں نہیں معلوم کہ یہ وائرس کس طرح جانور کے اندر پھیلا لیکن ہم حالات پر نظررکھے ہوئے ہیں‘‘۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2020 05:43 PM IST
  • Share this:
امریکہ میں ایک شیرنی بھی کوروناوائرس سے متاثر
علامتی تصویر

نیویارک۔ امریکہ کے نیویارک میں واقع برونكس چڑیا گھر میں ایک شیرنی بھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔ چارسالہ نادیہ نامی شیرنی کو ہلکا زکام تھا جس کے بعد اس کا کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا۔ چڑیا گھر نے بیان جاری کرکے بتایا کہ شیرنی کی بہن اجل، دو آمورین شیراورافریقہ کے تین شیر پر یکساں علامات پائے جانے کے بعد نگرانی کی جا رہی ہے۔


چڑیا گھر نے کہا کہ یہاں کے ملازم سے یہ وائرس اس شیرنی میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمیں نہیں معلوم کہ یہ وائرس کس طرح جانور کے اندر پھیلا لیکن ہم حالات پر نظررکھے ہوئے ہیں‘‘۔ برونكس چڑیا گھر گزشتہ 16 مارچ سے لوگوں کے لئے بند ہے۔ اس دوران چڑیا گھر نے کہا کہ جو ٹسٹ اس شیرنی پر کیا گیا یہ وہ ٹسٹ نہیں ہے جو انسان پر کیا جاتا ہے۔


وہیں، امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیر کو بڑھ کر 9000 سے تجاوز کر گئی۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9562 تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے امریکہ کی نیویارک ریاست سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ نیو یارک شہر میں اب تک مجموعی 2250 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک 331000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔


امریکہ اٹلی اور اسپین کے بعد تیسرا ایسا ملک ہیں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں اب تک 15880 اور اسپین میں 12400 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
First published: Apr 06, 2020 05:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading