ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

 ممبئی کے بھابھا اسپتال میں نوجوان نے کورونا کو شکست دے دی

کورونا مرض سے مقابلہ کے بعد اس نوجوان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی بی ایم سی کے محکمہ صحت نے دی ہے۔

  • Share this:
 ممبئی کے بھابھا اسپتال میں نوجوان نے کورونا کو شکست دے دی
 ممبئی کے بھابھا اسپتال میں نوجوان نے کورونا کو شکست دے دی

ممبئی۔ یہاں سے کورونا مریضوں کی شفایابی کے متعلق اچھی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع بھابھا اسپتال میں ایک 29سالہ نوجوان نے کورونا کو شکست دیدی ہے۔ اس نوجوان کو کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کی کستوربا اسپتال میں 30 مارچ کو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد اسے باندرہ کے بی بھابھا اسپتال میں رکھا گیا تھا۔ آج اس کی دوبارہ طبی جانچ کروائی گئی اور 14دنوں کے بعد اس کی رپورٹ منفی آئی اور اسے اسپتال سے رخصتی دیدی گئی۔ اب مریض کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


کورونا مرض سے مقابلہ کے بعد اس نوجوان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی بی ایم سی کے محکمہ صحت نے دی ہے۔ ممبئی اور قرب و جوار سے کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے اور گھر واپس جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کی مانیں تو دو سو سے زیادہ کورونا مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔ ماہر معالجین کی مانیں اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کا جائزہ لیں تو واضح ہوتا ہیکہ کورونا قابلِ شکست ہے۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


جبکہ دوسری جانب کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد بھی تشویش ناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔ ملک میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 12 ہزار 7 سو 60 تک پہنچ چکی ہے ۔ جبکہ کورونا وائرس کی زد میں آکر فوت ہونے والوں کی تعداد 420 ہوگئی ہے۔
First published: Apr 17, 2020 05:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading