ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ہند۔ نیپال سرحد پر کورونا کے خوف کے سائے میں لوگ، نیپال کے بیر گنج شہر سے متصل رکسول میں لوگ گھروں میں ہوئے قید

لاک ڈاؤن کے سبب سرحد پوری طرح سے سیل ہے جس کے سبب لوگوں کے آنے جانے کا سلسلہ بند ہے لیکن بیرگنج میں کورونا کے مریض ملنے سے رکسول کے لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
ہند۔ نیپال سرحد پر کورونا کے خوف کے سائے میں لوگ، نیپال کے بیر گنج شہر سے متصل رکسول میں لوگ گھروں میں ہوئے قید
نیپال کے بیر گنج شہر سے متصل رکسول میں لوگ گھروں میں ہوئے قید

پٹنہ۔ بیرگنج نیپال کا ایک بڑا شہر ہے جس کی سرحد بہار کے مشرقی چمپارن کے شہر رکسول سے بالکل متصل ہے۔ رکسول سے بیرگنج اور بیر گنج سے رکسول روزانہ لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب سرحد پوری طرح سے سیل ہے جس کے سبب لوگوں کے آنے جانے کا سلسلہ بند ہے لیکن بیرگنج میں کورونا کے مریض ملنے سے رکسول کے لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔


نیپال میں پہلے سے نو کورونا کے مریض ہیں۔ اب بیر گنج میں بھی تین کورونا مریض ہوگئے ہیں۔ ایسے میں نیپال میں بارہ کورونا مریض کی تعداد ہو گئی ہے۔ آج ۶۵ سال کی ایک خاتون میں کورونا پوزیٹیو کا کیس ملنے کے بعد رکسول میں بھی چرچا کا بازار گرم ہے۔ دراصل رکسول نیپال کے بیر گنج میں چائے بیچنے والی خاتون کو کورونا پوزیٹیو ہوگیا ہے، اس خاتون کا تعلق نیپال کے کیلالی ضلع سے ہے۔ خاتون انڈو نیپال سرحد کے بیر گنج میں چائے بیچتی تھی۔


علامتی تصویر


کورونا پوزیٹیو کیس آنے پر بیر گنج کے لوگوں کے ساتھ ساتھ رکسول کے لوگ بھی خوف زدہ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ بیر گنج سے وہ اپنے گھر گئی تھی۔ سترہ دن بعد کورونا کی تصدیق ہوئی۔ رکسول اور بیر گنج میں تجارتی تعلقات ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں جب ہزاروں لوگ بیر گنج سے رکسول اور رکسول سے بیر گنج نہیں جاتے ہوں۔ ایسے میں بیرگنج میں بڑھ رہے کورونا کے مریضوں کی تعداد کا اثر رکسول پر بھی پڑا ہے۔ رکسول کی سڑکوں سمیت گلیوں میں سناٹا ہے۔ لوگ لاک ڈاؤن کا فالو تو کرہی رہے ہیں ڈر سے باہر نکنا بھی ضروری نہی سمجھ رہے ہیں۔ راشن کی دکانوں پر بھی لوگوں کی اب کم بھیڑ رہنے لگی ہے۔ بہار حکومت نے موتیہاری ضلع انتظامیہ کو الرٹ پر لگایا ہے۔ ضلع انتظامیہ رکسول کے معاملے کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور روزانہ اس کی رپورٹنگ بھی ہو رہی ہے۔
First published: Apr 14, 2020 01:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading